پاکستان میں ہر چھٹا شخص جوڑوں اور پٹھوں کے مرض میں مبتلا

By: Samaa Web Desk
August 9, 2017

  1b

اسلام آباد : طبی ماہرین کے مطابق پاکستان میں ہر چھٹا فرد جوڑوں اور پٹھوں کے عارضہ میں مبتلا ہے۔

طبی ماہر ڈاکٹر فائزہ محمود نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ہڈیوں اور جوڑوں کے درد سے بچاﺅ کیلئے ضروری ہے کہ ورزش میں توازن اور ذہنی دباﺅ کو کم کیا جائے۔

1c

انہوں نے کہا کہ زود ہضم و صحتمند غذائیں استعمال کرکے بھی ان موذی امراض سے خود کو محفوظ رکھا جاسکتا ہے، اس مرض کی 100 سے زائد اقسام ہیں، لیکن اوسٹیو آرتھرائیٹس عام مرض ہے، اس میں یورک ایسڈ زیادہ ہوجاتا ہے۔

1a

1

ماہرین کہتے ہیں کہ اگر مرض ادویات سے کنٹرو ل نہ ہو تو مریض کو سرجری کا مشورہ دیا جاتا ہے تاہم مریض کو چاہئے کہ وہ ازخود علاج کرنے کی بجائے کسی مستند و ماہر ڈاکٹر سے رجوع کریں۔ اے پی پی

Email This Post
 
 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.