دل کے مریضوں کیلئے دل خوش کرنے والی خبر

July 19, 2017

کراچی : غریب مریضوں کیلئے اچھی خبر، قومی ادارہ برائے امراض قلب کے جنرل وارڈ میں مریضوں کا علاج مفت کیا جائے گا۔

دل کے مریضوں کیلئے دل خوش کرنے والی خبر آگئی، قومی ادارہ برائے امراض قلب کی انتظامیہ نے اہم اعلان کردیا، اب جنرل وارڈ میں مریضوں خو تمام سہولتیں مفت ملیں گی۔

انتظامیہ کے مطابق قومی ادارہ برائے امراض قلب میں مریض کو ایمرجنسی ٹوکن، داخلہ فیس، ای سی جی، ایکو، ای ٹی ٹی، ایکسرے، لیبارٹری اور جنرل او پی ڈی چارجز نہیں دینا ہوں گے، اِن سہولتوں پر غریب مریضوں نے سکھ کا سانس لیا۔

قومی ادارہ برائے امراض قلب میں سالانہ 3 بائی پاس آپریشن، 5 ہزار انجیوپلاسٹی سمیت ایک لاکھ سے زائد مریضوں کا علاج کیا جاتا ہے۔ سماء