Thursday, October 1, 2020  | 12 Safar, 1442
ہوم   > صحت

بچوں کے دماغ کی ترو تازگی کا آسان نسخہ

SAMAA | - Posted: Jun 22, 2017 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Jun 22, 2017 | Last Updated: 3 years ago

almonds_625x350_61450789212

پیرس: ماہرین نے کہا ہے کہ دماغ کی ترو تازگی کے لیے بچوں کو باقاعدگی سے اخروٹ کھلانا بے حد مفید ہے، ماہرین اخروٹ میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈ اور سیلینیئم کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے جو دماغی صحت کے لیے بہت ضروری ہے۔

فرانس کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ اینڈ میڈیکل ریسرچ کے مطابق نوعمری کے زمانے میں جب بچے لڑکپن سے بلوغت کی طرف جارہے ہوتے ہیں تو ان کا دماغ بھی بہت سی تبدیلیوں سے گزررہا ہوتا ہے اسی لیے انہیں اس عمر سے اخروٹ کھانے کی عادت ڈالنی چاہیے کیوں کہ اخروٹ اومیگا تھری پروٹین سے مالامال ہوتے ہیں جو دماغ کے افعال کو درست رکھتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق اخروٹ میں وہ تمام ضروری اجزا ہوتے ہیں جو عمر گزرنے کے ساتھ ساتھ یادداشت کو کمزور ہونے سے محفوظ رکھتے ہیں، اومیگا تھری فیٹی ایسڈ انسانی جسم و دماغ کے لیے بہت ضروری ہوتا ہے جو اخروٹ کے علاوہ پالک، روغنی مچھلی، السی کے بیجوں اور سویا بین میں بھی وافر پایا جاتا ہے جبکہ اخروٹ ذہنی و دماغی صلاحیت برقرار رکھتے ہیں اور ڈپریشن وغیرہ کو بھی دور بھگاتے ہیں۔

اس سے قبل امپیریل کالج لندن کے سائنسدانوں نے انکشاف کیا تھا کہ روزانہ اخروٹ اور دیگر پھلیاں مثلاً بادام وغیرہ کھانے سے امراضِ قلب کو دور رکھا جاسکتا ہے یعنی اگر آپ روزانہ 20 گرام مونگ پھلیاں، کاجو اور دیگر گری دار میوے کھائیں تو اس سے امراضِ قلب کا خطرہ 20 فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔

اس کے علاوہ سورج مکھی کے بیجوں اور اخروٹ میں اینٹی آکسیڈنٹس کی بھرپور مقدار موجود ہوتی ہے اور اینٹی آکسیڈنٹس خلوی سطح کی تباہی کو روکنے میں بھی مدد دیتے ہیں لیکن اخروٹ میں ایک اور عنصر سیلینیئم بھی ہوتا ہے جو دماغ کو بہترین حالت میں رکھتا ہے۔ سماء

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube