Monday, December 6, 2021  | 30 Rabiulakhir, 1443

دماغی طور پر مردہ خاتون نے بچے کو جنم دیدیا

SAMAA | - Posted: May 28, 2017 | Last Updated: 5 years ago
SAMAA |
Posted: May 28, 2017 | Last Updated: 5 years ago

Baby pics 003
لزبن : پرتگال کے شہر لزبن میں چار ماہ سے دماغی طور پر مردہ خاتون نے بچے کو جنم دے دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پرتگال میں چار ماہ سے دماغی طور پر مردہ خاتون نے ایک بچے کو جنم دیا ہے۔ پرتگالی ذرائع ابلاغ کے مطابق دارالحکومت لزبن کے اسپتال میں چار ماہ سے دماغی طور پر مردہ خاتون نے سیزرین سیکشن میں 32 ہفتوں کے ایک بچے کو جنم دیا ہے اور اس کا وزن 2.35 کلوگرام ہے۔

women-wakeup-feature-678x381
اس خاتون کو 20 فروری کو دماغ کی شریان پھٹنے کے بعد دماغی طور پر مردہ قرار دے دیا گیا تھا، اس وقت وہ خاتون حاملہ تھی اور طبی معائنوں سے سامنے آیا تھا کہ اس کا بچہ صحت مند حالت میں ہے جس کے بعد اس بچے کے والد نے خاتون کو اسی حالت میں رکھنے کی حامی بھری تھی۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے بچہ اچھی حالت میں ہے، تاہم انھوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ ابھی تک وہ خاتون مصنوعی طور پر زندہ ہے یا نہیں۔

natalidad
واضح رہے کہ اس سے قبل جنوری میں پولینڈ کے شہر راکلا میں اسی طرح ایک بچے کی پیدائش ماں کے دماغ کو مردہ قرار دیے جانے کے 55 روز بعد ہوئی تھی۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube