اپنے جوتوں اور جرابوں کو صاف رکھیں، ورنہ۔۔!!

May 19, 2017

2886016-Shoes-torn-apart-Stock-Photo

لاس اینجلس : امریکی طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ جوتوں میں موجود جراثیم ہیضے سمیت کئی بیماریوں کی وجہ بن سکتے ہیں، گھر میں داخل ہوتے وقت جوتے دروازے پر اتار دینے، ان کو صاف رکھ کر کئی بیماریوں سے محفوظ رہا جاسکتا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی جانب سے جاری تازہ تحقیقاتی رپورٹ میں امریکی طبّی ماہرین کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جوتوں کے تلووں میں موجود جراثیم ہیضے کی بیشتر اقسام سمیت کئی بیماریوں کی وجہ بن سکتے ہیں۔

14448875_10154020842973129_6509167778257496482_n

یونیورسٹی آف ہوسٹن کے ماہرین کی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ عام استعمال میں آنے والے جوتے جراثیم کا گڑھ بن جاتے ہیں جب کہ ان کی بڑی تعداد ”کولیفارم“ قسم کے جرثوموں سے تعلق رکھتی ہے جو معدے کی مختلف تکالیف سے لے کر ہیضے تک کی وجہ بنتے ہیں۔

all-star-converse-feet-shoes-socks-Favim.com-161807

اس سے پہلے بھی مختلف اشیائے صرف کے علاوہ جوتوں میں متعدد اقسام کے جراثیم دریافت کیے جاچکے ہیں جو باہر گھومنے پھرنے کے دوران نہ صرف جوتوں اور چپلوں کے پیندے میں چپک جاتے ہیں بلکہ تلوے میں اندر تک گھس آتے ہیں اور وہاں پہنچ کر لمبے عرصے کے لیے براجمان ہوجاتے ہیں۔

img_57121

موزوں سے اٹھنے والی بدبو بھی ان ہی بیکٹیریا کی وجہ سے ہوتی ہے، جب کہ تلوے میں موجود بیکٹیریا انسانی پسینے میں شامل نمکیات کو بطور غذا استعمال کرتے ہوئے زندہ رہتے ہیں اور اپنی نسل بڑھاتے رہتے ہیں، جو مختلف بیمایوں کا سبب بنتے ہیں۔

169_Thursday_Shoe-cleaner-1024x768

ماہرین نے مشورہ دیا ہے کہ گھر میں داخل ہوتے وقت جوتوں اور چپلوں کو دروازے ہی پر چھوڑ دیا جائے اور پیروں کے علاوہ جوتوں اور چپلوں کی بھی وقفے وقفے سے صفائی کی جائے تو کئی بیماریوں سے محفوظ رہا جاسکتا ہے۔ سماء

Email This Post
 

:ٹیگز

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.