بلند فشار خون (ہائی بلڈ پریشر ) کا عالمی دن

By: Samaa Web Desk
May 17, 2017

کراچی : دنیا بھر میں آج بلند فشار خون (ہائی بلڈ پریشر ) کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلند فشار خون کے عالمی دن کو منانے کا مقصد عوام کو ہائی بلڈ پریشر کی وجوہات ، علامات ، بروقت تشخیص ، علاج اور احتیاطی تدابیر سے آگاہ کرنا ہے۔

پاکستان کے 52 فیصد افراد بلڈ پریشر کے مرض میں مبتلا ہیں ہر سال 18 فیصد لوگ اس مرض کا شکار ہو رہے ہیں، 42 فیصد افراد کو علم نہیں کہ وہ اس مرض کا شکار ہیں۔

ملک میں 18 فیصد نوجوان اور 33 فیصد 45 سال کی عمر کے لوگ اس مرض کا شکار ہیں جبکہ 40 سال کی عمر میں ہر تیسرا آدمی بلڈ پریشر کا مریض بن جاتا ہے۔

دنیا بھر میں ایک ارب 25 کروڑ افراد اس مرض کا شکار ہیں ،دنیا کے تقریباً 20 فیصد لوگوں کو بلڈپریشر کا سامنا ہے۔ سماء

Email This Post
 
 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.