آپ کے سفید ہوتے بال کس چیز کی علامت؟؟

April 19, 2017

hqdefault

قاہرہ : مصری ماہرین صحت کے مطابق قبل از وقت بال سفید امراض قلب کا عندیہ دیتے ہیں۔

خبر رساں ایجنسی کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق مصر کے ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ قبل از وقت بال سفید امراض قلب کا عندیہ دیتے ہیں۔

these-are-the-only-3-hair-products-men-should-use

یونیورسٹی آف قاہرہ کے ماہرین کی جانب سے کی گئی تحقیق میں 545 مردوں میں سفید بالوں اور دل کی بیماری کے خطرے کے درمیان تعلق کا مطالعہ کیا گیا، جس کے بعد معلوم ہوا کہ بالوں کی جتنی سفید رنگت زیادہ تھی، اتنا ہی دل کی بیماری کا خطرہ زیادہ دیکھا گیا۔

hqdefault

ماہرین نے مردوں کو وارننگ جاری کر تے ہوئے کہا ہے کہ بالوں میں سفیدی جھلکنے لگے، تو اپنے معالج سے اپنا مکمل چیک اپ کروانے کے ساتھ ساتھ سادہ غذا اور پیدل چلنے کو معمولات زندگی میں ضرور شامل کریں۔ سماء

Email This Post
 

:ٹیگز

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.