بلوچستان کے29اضلاع میں انسداد پولیو مہم کا آغاز

March 20, 2017

Polio Smart Phone Lhr Pkg 21-10

کوئٹہ : بلوچستان کے 29، خیبر پختونخوا، فاٹا کے6 ،گلگت اور دیامر کے اضلاع میں تین روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا ہے۔

محکمہ صحت کے مطاب بلوچستان کے 29 ،خیبر پختونخوا، فاٹا کے 6 ،گلگت اور دیامر کے اضلاع میں تین روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز کر دیا گیا۔

پولیو مہم کے دوران صوبہ بلوچستان میں پانچ سال سے کم عمر کے 24 لاکھ بچوں اور خیبر پختونخوا میں پشاور، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، ایبٹ آباد اور مانسہرہ کے اضلاع میں پانچ سال سے کم عمر 2 لاکھ بچوں کو پولیو سے حفاظت کے قطرے پلائے جائیں گے۔

پولیو کے خلاف تین روزہ مہم گلگت اور دیامر میں بھی شروع کی گئی ہے، جس کے دوران کم سن بچوں کو پولیو سے حفاظت کے قطرے پلائے جا رہے ہیں۔

Pakistani Polio Vaccination Team administering polio drops to children during "Anti-polio campaign" at a suburb of Lahore, Pakistan on October 24, 2014. The World Health Organization said that ten more polio cases have surfaced in Pakistan, bringing the number of new cases to 290, a record figure that authorities blame on attacks by insurgents targeting vaccination teams. (Photo by Rana Sajid Hussain / Pacific Press/Sipa USA)

واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے پولیو ٹیموں کی حفاظت کے لئے سکیورٹی کے خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں۔ سماء

Email This Post
 
 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.