ڈاؤیونی ورسٹی کےوائس چانسلرکوسبکدوش کردیاگیا

By: Samaa Web Desk
March 16, 2017

 

کراچی: ڈاؤ یونیورسٹی کے وائس چانسلر کو کانٹریکٹ ختم ہونے پرعہدے سے ہٹادیا گیا۔

ڈاؤ یونیورسٹی کے وائس چانسلر کا کانٹریکٹ ختم ہوگیاہے۔گورنر سندھ نے مسعود حمید کوعہدے سے ہٹادیا۔محمد زبیرعمر نے وزیراعلیٰ سندھ کو نئے وائس چانسلر کی تعیناتی کیلئے خط لکھ دیا ہے۔نام تجویز ہوتے ہی ڈاؤ یونیورسٹی کا نیا وائس چانسلر مقررکیا جائے ۔

وائس چانسلر کا اضافی چارج جامعہ کے پرو وائس چانسلر کو دے دیا گیاہے۔مسعود حمید کو کانٹریکٹ پر وائس چانسلر ڈاؤ یونیورسٹی کا اضافی چارج دیا گیا تھا۔معاہدہ ختم ہونے کے باوجود وہ چھ ماہ سے عہدے پر کام کررہے تھے۔ سماء

  Email This Post

 
 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.