پاکستان میں پہلی بارخطرناک بیماری کی تشخیص

March 16, 2017

chickengunya

اسلام آباد: وزارت قومی صحت نےبتایاہےکہ پاکستان میں چکن گونیا کی بیماری کی تشخیص پہلی مرتبہ ہوئی ہے۔

اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں وزارت قومی صحت نےبتایاکہ  چکن گونیا مچھر کے ذریعے پھیلنے والا وبائی مرض ہے۔ وزارت قومی صحت کاکہناتھاکہ افریقا، جنوبی ایشیا اورجنوب مشرقی ایشیا میں یہ بیماری پائی جاتی ہے۔

وزارت قومی صحت نےبتایاکہ رواں سال کراچی میں یہ وبائی مرض پہلی مرتبہ پھیلا۔ سعود آباد، ملیر سمیت کئی علاقوں میں لوگ چکن گونیا کا شکار ہوئے۔

وزارت قومی صحت نے واضح کیاکہ اس مرض کے خلاف اقدامات صوبائی حکومت کی ذمے داری ہے۔ سماء

Email This Post
 

:ٹیگز

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.