Thursday, December 3, 2020  | 16 Rabiulakhir, 1442
ہوم   > صحت

افطار کے فورا بعد سگریٹ نوشی سے امراض قلب کے خطرات بڑھتے ہیں

SAMAA | - Posted: Jun 10, 2016 | Last Updated: 4 years ago
SAMAA |
Posted: Jun 10, 2016 | Last Updated: 4 years ago

how-to-smoke-cigarettes

انقرہ: ترکی میں گیرسن یونیورسٹی کے میڈیکل کالج میں شعبہ امراض قلب کے سربراہ ڈاکٹر قاغان قولان نے خبردار کیا ہے کہ رمضان المبارک میں افطار کے فوری بعد سگریٹ نوشی کرنے سے امراض قلب کے خطرات میں اضافہ ہوجاتا ہے۔

ڈاکٹر قولان کے مطابق “جو لوگ افطار کے فوری بعد سگریٹ پیتے ہیں انہیں جسمانی جھٹکوں اور ہاتھ اور پاوں میں کپکپاہٹ کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور اس کے علاوہ چکر بھی آتے ہیں۔ اس لیے کہ طویل وقفے کے بعد سگریٹ پینے سے جسم کا تمام مدافعتی نظام درہم برہم ہوتا ہے جبکہ تھوڑے وقفے سے سگریٹ پینے پر ایسا نہیں ہوتا۔

Iftar_Iranian_2015

انہوں نے مزید بتایا کہ رمضان میں سگریٹ نوشی سے خون کی شریانوں کی دیواروں کو شدید نقصان پہنچتا ہے جو باقی سال بھر پہنچے والے نقصان سے کہیں زیادہ ہوتا ہے۔

ڈاکٹر قولان کے مطابق بعض طبی تحقیقوں سے معلوم ہوتا ہے کہ رمضان میں دل سے متعلق امراض کے سبب اموات میں اضافہ ہوجاتا ہے اور اسی سلسلے میں سگریٹ نوشی بھی اچانک موت کا سبب بن سکتی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ رمضان کے مہینے سے فائدہ اٹھا کر سگریٹ نوشی ترک کرنے کا آغاز کیا جانا چاہیے اور روزے کے طویل اوقات کے دوران جسم کے تمباکو کے عدم استعمال کی عادت سے مستفید ہونا چاہیے۔ سماء/اے پی پی

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube