Saturday, August 8, 2020  | 17 Zilhaj, 1441
ہوم   > صحت

کافی کا استعمال جگر کیلئے فائدہ مند

SAMAA | - Posted: Feb 20, 2016 | Last Updated: 4 years ago
SAMAA |
Posted: Feb 20, 2016 | Last Updated: 4 years ago

Cups of cappuccino sit on a table during the World Coffee Conference in Guatemala City

اسلام آباد: طبی ماہرین نے کہا ہے کہ دن میں کافی کے 2 اضافی کپ پینے سے جگر کے سکڑنے کے امکانات 44 فیصد کم ہو جاتے ہیں۔

برطانیہ کی ساﺅتھ ہمپٹن یونیورسٹی کے طبی ماہرین نے حال ہی میں کی جانے والی تحقیق میں کہا ہے کہ ذیادہ کھانا کھانے سے جگر کو ہونے والے نقصان کے خطرے کو کافی پینے سے کم کیا جا سکتا ہے۔

ماہرین نے گزشتہ شائع ہونے والی تحقیقات کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا جس میں چار لاکھ سے ذائد افراد نے حصہ لیا تھا۔ ماہرین نے کہا ہے کہ انہیں اس سے معلوم ہوا کہ دن میں کافی کے 2 اضافی کپ پینے سے جگر کے سکڑنے کے امکانات 44 فیصد کم ہو جاتے ہیں۔

816_liver

ماہرین نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں جگر کے سکڑنے سے ہر سال 10 لاکھ افراد موت کا شکار ہو جاتے ہیں جس کی وجہ ہیپاٹائٹس انفیکشن، مدافعتی شکایات اور جگر کے موٹاپے کی بیماری شامل ہے۔ سماء/اے پی پی

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube