Wednesday, January 19, 2022  | 15 Jamadilakhir, 1443

گلوکارہ آئمہ بیگ مشکل میں پھنس گئیں

SAMAA | - Posted: Jan 13, 2022 | Last Updated: 6 days ago
SAMAA |
Posted: Jan 13, 2022 | Last Updated: 6 days ago

پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی نادہندہ نکلیں۔

 گلوکارہ آئمہ بیگ انکم ٹیکس کی مد میں ایف بی آر کی ساڑھے 8 کروڑ کی نادہندہ نکلیں۔

ٹیکس کی ادائیگی نہ کرنے پر ایف بی آر نے گلوکارہ آئمہ بیگ کی گاڑیاں ضبط کرنے کیلئے نوٹس جاری کردیا۔

ایف بی آر نے گلوکارہ آئمہ بیگ کو نوٹس جاری کردیاجبکہ آئمہ بیگ کی رہائشگاہ پر نوٹس موصول کروایا گیا۔

گلوکارہ آئمہ بیگ سال 2018 سے 2020 تک کے انکم ٹیکس کی نادہندہ ہیں۔

ایف بی آر نے گلوکارہ آئمہ بیگ سے ٹیکس بقایہ جات ریکور کرنے کیلئے گلوکارہ کی گاڑیاں ضبط کرنے کیلئے کارروائی شروع کردی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube