Wednesday, January 19, 2022  | 15 Jamadilakhir, 1443

گلوکار زوہیب حسن کو توہین عدالت کا نوٹس جاری

SAMAA | - Posted: Jan 13, 2022 | Last Updated: 6 days ago
SAMAA |
Posted: Jan 13, 2022 | Last Updated: 6 days ago

سندھ ہائی کورٹ نے معروف پاکستانی گلوکار زوہیب حسن کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا ہے۔

مرزا اشتیاق بیگ کی جانب سے زوہیب حسن کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر عدالت نے زوہیب حسن کو 14 نومبر 2021 کو جاری ہونے والے فیصلے کی حکم عدولی پر توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا۔

عدالتی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ عبوری حکم کے باوجود مدعا علیہ کی جانب سے مدعی پر ہتک آمیز اور توہین آمیز الزامات لگائے گئے۔

عدالت نے زوہیب حسن کو آئندہ سماعت تک جواب جمع کرانے کی ہدایت بھی کردی ۔

نازیہ حسن کے شوہر مرزا اشتیاق بیگ کی جانب سے دائر دعوے میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ عدالت نے14ستمبر2021کو زوہیب کومیرےخلاف بیانات سےروکا تھا لیکن حکم امتناع کے باوجود زوہیب حسن نےمیرے خلاف سوشل میڈیا پوسٹیں کیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ سماعت پر عدالت نے زوہیب حسن کوآئندہ سماعت تک اس معاملے پر بات کرنے سے روک دیا۔ عدالت نے اشتیاق بیگ کو بھی ہدایت کی کہ وہ زوہیب حسن کے خلاف کسی قسم کا بیان نہ دیں۔

گزشتہ برس 13 اگست کو زوہیب حسن نے بہن نازیہ حسن کی 21 ویں برسی کے موقع پر سماء کو انٹرویو دیتے ہوئے انکشاف کیا تھا کہ نازیہ حسن نے اشتیاق بیگ کے مظالم سے تنگ آکر طلاق لی تھی۔

زوہیب حسن کا کہنا تھا کہ نازیہ خود طلاق کے لیے پاکستان ہائی کمیشن گئیں، مرزا اشتیاق نے تاخیری حربے اپنائے۔

بعدازاں مرزا اشتیاق بیگ نے زوہیب حسن کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ زوہیب حسن کے خلاف پاکستان اور برطانوی عدالت میں 1 ارب روپے ہرجانے کا کیس کروں گا۔

مرزا اشتیاق بیگ کی جانب سے ستمبر کے مہینے میں گلوکار زوہیب حسن کے خلاف 1 ارب روپے کے ہرجانے کے دعویٰ کی درخواست سندھ ہائی کورٹ جمع کرائی گئی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube