Wednesday, January 19, 2022  | 15 Jamadilakhir, 1443

سجل اور احد کی علیحدگی،عمران عباس نےمداح کو چپ کروادیا

SAMAA | - Posted: Jan 12, 2022 | Last Updated: 6 days ago
Posted: Jan 12, 2022 | Last Updated: 6 days ago

معروف پاکستانی اداکار عمران عباس نے اداکار احد رضا میر اور سجل علی علیحدگی سے متعلق سوال پر مداح کو دو ٹوک جواب دے دیا۔

گزشتہ روز اداکار عمران عباس نے اپنے مداحوں کے ساتھ سوال جواب کا ایک سیشن رکھا جس می ایک مداح نے ان سے سوال کیا کہ’کیا آپ جانتے ہیں کہ احد رضا میر کیوں نہیں آئے صبور کی شادی پر؟

اداکار نے مداح کے سوال کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ کیا آپ جانتے ہیں کہ آپ اپنے کام سے کام کیوں نہیں رکھتے؟

انہوں نے مزید لکھا کہ جتنا آپ لوگوں کی زندگی کے بارے میں سوچتے ہیں اگر اپنے بارے میں سوچتے تو کہیں کے کہیں پہنچ جائیں۔

اس سے قبل گلوکار فلک شبیر کا اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا تو وہاں بھی ان کے ایک مداح نے ان سے سجل اور احد کے حوالے سے سوال کیا تھا کہ احد کیوں نہیں آیا صبور کی شادی میں؟۔

فلک شبیر نے اس سوال پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ یہ قیاس آرائیاں غلط ثابت ہوں کیونکہ وہ انہیں ایک خوبصورت جوڑا سمجھتے ہیں۔

فلک نے کہا کہ میں دعا کرتا ہوں کہ ایسا کچھ بھی نہ ہو جیسا آپ لوگ سوچ رہے ہیں ،یہ بہت ہی خوبصورت جوڑا ہے ۔

گزشتہ کچھ ماہ سے سوشل میڈیا پر یہ خبریں سامنے آرہی ہیں کہ سجل علی اور اُن کے شوہر احد رضا میر کے درمیان علیحدگی ہوگئی ہے اور اس حوالے سے مختلف ڈیجیٹل خبر رساں اداروں کی جانب سے یہ خبریں شائع کی جارہی ہیں کہ جوڑے کی علیحدگی ہوگئی ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube