Friday, January 21, 2022  | 17 Jamadilakhir, 1443

کترینہ کی شادی:نشریاتی حقوق کسے، کتنی رقم میں فروخت کیے؟

SAMAA | - Posted: Dec 8, 2021 | Last Updated: 1 month ago
Posted: Dec 8, 2021 | Last Updated: 1 month ago

کترینہ کیف اور وکی کوشل نے اپنی شادی کے نشریاتی و تشہیری حقوق اسٹریمنگ ویب سائٹ کو بھاری رقم کے عوض فروخت کردیے۔

رپورٹ کے مطابق دونوں نے شادی کے حقوق ’ایمازون پرائم‘ کو بھارتی 80 کروڑ روپے میں فروخت کیے اور اب اسٹریمنگ ویب سائٹ ہی ان کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز کو نشر اور فروخت کرے گی۔

اس سے قبل بھارتی میڈیا نے مختلف ذرائع سے دعویٰ کیا تھا کہ جوڑے کو ایک اسٹریمنگ ویب سائٹ نے شادی کے نشریاتی حقوق دینے کے لیے ایک 100 کروڑ روپے کی پیش کش کی ہے۔

کترینہ اور وکی کو شادی لائیودکھانے کیلئے ‘تگڑی’ آفر

 دوسری جانب بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل کی شادی کے لیے بھارت بھر سے مہمان ریاست راجستھان کے ضلع سوائی مدھوپور پہنچنا شروع ہوگئے۔

اس معروف بالی ووڈ جوڑے کی شادی گزشتہ 2 ہفتوں سے سوشل میڈیا کی شہہ سرخیوں میں ہے اور ہر چڑھتے دن کیساتھ ان کی شادی سے متعلق کوئی نئی خبر سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوتی ہے۔

کترینہ اور وکی کوشل کی شادی، وکیل تھانے پہنچ گیا

 کترینہ اور وکی کی شادی راجھستان کے مشہور 700 سو سالہ پرانے قلعے میں 9 دسمبرکو ہونا طے ہے جس میں بالی ووڈ کی مشہور متعدد شخصیات شرکت کرینگی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کترینہ کیف اور وکی کوشل شادی کی تقاریب کی معلومات کو خفیہ رکھنے کے لیے اقدامات اٹھا رہے ہیں جس کی تفصیلات درج ذیل ہیں۔

مدعو کیے گئے مہمان کسی کو بھی شادی سے متعلق نہیں بتائیں گے۔

شادی کی تقریب میں کسی قسم کی بھی فوٹو گرافی پر پابندی ہوگی۔

جوڑے کی تصاویر اور ویڈیوز کو سوشل میڈیا پر شیئر کرنے پر پابندی ہوگی۔

سوشل میڈیا پر تقریب کے مقام کی لوکیشن اپڈیٹ کرنے پر پابندی ہوگی۔

شرکت کرنے والے مہمان تقریب کے دوران کسی سے فون پر بات نہیں کریں گے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube