Saturday, January 22, 2022  | 18 Jamadilakhir, 1443

کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کا ویلکم نوٹ سامنے آگیا

SAMAA | - Posted: Dec 8, 2021 | Last Updated: 1 month ago
Posted: Dec 8, 2021 | Last Updated: 1 month ago

کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل کی شدید خفیہ رکھنی جانے والی شادی کا ویلکم نوٹ سامنے آگیا ہے۔  

ہوٹل سکز سینسز فورٹ بارورا آنے والے مہمانوں کو تقریب کے آرگنائزرز کی جانب سے بھیجا گیا ویلکم نوٹ انٹرنیٹ پر وائرل ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ ویلکم نوٹ کترینہ اور  وکی کی شادی میں شرکت کرنے والے مہمانوں کو دیا گیا جو 9 دسمبر کو منعقد ہونے والی تقریب میں شریک ہوں گے۔

ویلکم نوٹ میں کہا گیا ہے کہ ہم امید کرتے ہیں کہ آپ جے پور سے رنتھمبور کے سڑک کے سفر سے لطف اندوز ہوں گے‘۔ بالی وڈ سیلبریٹی کپل کی شادی کابھرپور لطف اٹھائیں لیکن برائے مہربانی اپنے موبائل فونز متعلقہ کمروں میں چھوڑ کر آئیں ۔ مہمانوں کو سوشل میڈیا کے استعمال اور شادی کی کسی بھی تقریب یا ایونٹ کی تصاویر اپ لوڈ کرنے سے روکا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شادی کی تقریب میں 120 مہمان شریک ہوں گے۔

کترینہ اور وکی کوشل کی شادی کی تقریبات کا آغاز سنگیت سے ہوا جو گزشتہ شب منعقد ہوئی تھی جبکہ آج صبح ساڑھے گیارہ بجے ان کی ہلدی کی رسم ہوئی۔ شادی کی رسمیں زیادہ تر پنجابی انداز سے ادا کی جارہی ہیں۔

بالی وڈ جوڑی کی مہندی کی تقریب آج 8 دسمبر کی شب کو منعقد ہوگی جس کے لیے خصوصی طور پر 20 کلو مہندی منگوائی گئی ہے۔ شادی کے موقع پر کترینہ کو راجستھان کی مشہور سوجت مہندی لگائے جائے گی جس کی قیمت 50 ہزار سے ایک لاکھ بھارتی روپے ہے۔

بھارت کی مقبول مہندی ڈیزائنر وینا ناگدا، کترینہ کترینہ کیف کے ہاتھوں پر مہندی لگائیں گی جو ماضی دپیکاپڈوکون کو بھی مہندی لگاچکی ہیں۔

بالی وڈ جوڑی کی شادی کی خبریں 27 اکتوبر سے بھارتی میڈیا میں زیرگردش ہیں، میڈیا رپورٹس کے مطابق شادی کے مقام کیلئے سوائی مادھو پورمیں واقع سکس سینس فورٹ باوارہ نامی ریزورٹ کا انتخاب کیا گیا ہے جو راجستھان کے شاہی خاندان کی ملکیت تھا۔ اس ریزورٹ میں دو مندر اور ایک محل شامل ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube