Monday, January 17, 2022  | 13 Jamadilakhir, 1443

کترینہ اور وکی کو شادی لائیودکھانے کیلئے ‘تگڑی’ آفر

SAMAA | - Posted: Dec 7, 2021 | Last Updated: 1 month ago
Posted: Dec 7, 2021 | Last Updated: 1 month ago

بھارتی میڈیا توکترینہ کیف اوروکی کوشال کی کورٹ میرج تک کرواچکا ہے تاہم حیران کن بات یہ ہے کہ اس جوڑی نے ابھی تک شادی کی خبروں کی تصدیق نہیں کی۔

بالی ووڈ میں اگر کسی خبرنے گزشتہ 2 ماہ سے ہلچل مچا کے رکھی ہے تو وہ ہے کترینہ اور وکی کی ‘غیر مصدقہ شادی’۔ میڈیا میں ہر روز نت نئی خبریں آنے کے باوجود دونوں کی پُراسرار خاموشی نے مداحوں کو اس تشویش میں بھی مبتلا کررکھا ہے کہ اگرشادی نہیں ہورہی تو تردید بھی کیوں نہیں کی جارہی؟ سوشل میڈیا پریہ ایونٹ ہیش ٹیگ کے ساتھ دونوں کے نام کے پہلے حروف کے ساتھ وائرل ہے۔

اس شادی کی افواہیں 27 اکتوبر سے بھارتی میڈیا میں زیرگردش ہیں، میڈیا رپورٹس کے مطابق شادی کے مقام کیلئے سوائی مادھو پورمیں واقع سکس سینس فورٹ باوارہ نامی ریزورٹ کا انتخاب کیا گیاہے جو راجستھان کے شاہی خاندان کی ملکیت تھا۔ ریزورٹ میں دو مندر اور ایک محل شامل ہے۔

سوشل میڈیا پر زیرگردش مہمانوں کی فہرست کے مطابق کرن جوہر،علی عباس ظفر، کبیرخان اورمنی ماتھر، روہت شیٹی، سدھارتھ ملہوترا، کیارا ایڈوانی، ورون دھون اور نتاشا دلال سمیت دیگر معروف شخصیات کو اسں “خفیہ” شادی میں مدعو کیا گیا ہے۔ مہمانوں کو ایک ‘خفیہ آئی ڈی ‘ الاٹ کی جائے گی اور جن کے پاس کوڈ نہیں ہے انہیں کسی بھی طور پنڈال میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ایک اوٹی ٹی پلیٹ فارم نے دنیا کی اس خفیہ ترین شادی کی آن لائن اسٹریمنگ میں دلچسپی ظاہر کرتے ہوئے جوڑے کواس خصوصی کوریج کیلئے 100 کروڑ روپے ادائیگی کی پیشکش کی ہے۔

فی الحال کترینہ اور وکی کی جانب سے اس آفرکا جواب سامنے نہیں آیا ہے۔

انڈیا ٹوڈے کے مطابق شادی میں سیکیورٹی پر کترینہ کے پرانے دوست سلمان خان کے گارڈزمامور ہوں گے۔ جوڑی کی مہندی اورسنگیت کی رسمیں 7 اور 8 دسمبر اور شادی 9 دسمبرکو ہوگی۔

اس سے قبل کترینہ والدہ، بہن اور دیگر اہل خانہ کے ہمراہ 5 دسمبر کی شام گاڑی میں وکی کوشال کے گھر پہنچی تھیں۔معروف پاپارازی ورل بھیانی کی پوسٹ میں دعوی کیا گیا کہ شادی 2 مختلف طریقوں سے ہوگی۔

کترینہ اور وکی کی شادی میں شرکت کرنے والوں کو پنڈال میں موبائل فون لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔یہ “نو فون”پالیسی اس سے قبل سال 2018 میں دپیکا اور رنبیر کی شادی کے موقع پر بھی سامنے آئی تھی۔

وکی کوشال نے 2015 میں فلم مسان سے ڈیبیوکیا تھا اور اب تک سنجو، رازی، اڑی سمیت متعدد فلموں میں جلوہ گر ہو چکے ہیں۔اداکار کو آخری بار فلم ‘ سردار ادھم ‘ میں دیکھا گیا تھا۔دوسری جانب کترینہ کی نئی ریلیز ہونے والی فلم ‘سوریا ونشی’ ہے جس میں ان کے مقابل اکشے کمارہیں ۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube