Wednesday, January 26, 2022  | 22 Jamadilakhir, 1443

تصاویرلیک ہونے کے بعدجیکولین فرنینڈس ممبئی ائرپورٹ پرزیرحراست

SAMAA | - Posted: Dec 6, 2021 | Last Updated: 2 months ago
Posted: Dec 6, 2021 | Last Updated: 2 months ago

بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس کی بھارتی بھتہ خورسریش چندرشیکھر کے ساتھ لیک ہونے والی تصاویر نے انہیں مشکل میں ڈال دیا ہے۔

جیکولین کواگست میں پہلی بارنئی دہلی کے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے 200 ملین بھارتی روپوں کے فراڈ اوربھتہ خوری کے کیس میں پوچھ گچھ کیلئے طلب کیا گیاتھا۔حال ہی میں ساتھی اداکار نورا فتحی کو اسی کیس میں طلب کیے جانے کے چند دن بعد ہی جیکولین سے بھی 4 گھنٹے تک پوچھ گچھ کی گئی۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق، جیکولین کو ممبئی ایئرپورٹ پر امیگریشن حکام نے ایل او سی (لک آؤٹ سرکلر) کی وجہ سے مختصر وقت کے لیے حراست میں لیا تھا۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ذریعے کسی مشتبہ یا ملزم کے خلاف جاری کیا جانے والا ایل او سی انہیں ملک چھوڑنے سے روکتا ہے۔

جیکولین کے معاملے میں ایل او سی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے جاری کیا گیا تھا تاہم مختصر پوچھ گچھ کے بعد اداکارہ کو شو میں شرکت کیلئےدبئی جانے کی اجازت دے دی گئی۔

مبینہ بھتہ خور کے ساتھ تصاویرلیک ہونے پرجیکولین فرنینڈزتنقید کی زدمیں

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بھتہ خوری کایہ مقدمہ ادیتی سنگھ نامی خاتون کی شکایت پردرج کیا گیا تھا جس کا دعویٰ تھا کہ ایک شخص نے وزارت قانون کا سینیئر افسربن کر فون کیا اوررقم کے بدلے ایک کیس میں گرفتاراس کے شوہرشویندر کی ضمانت پررہائی کی یقین دہانی کروائی۔جون 2020 سے اب تک وہ 30 اقساط میں چندرا شیکھر کو 200 کروڑ روپے دے چکی ہیں اور انہیں کہا گیا تھا کہ دی جانے والی رقم حکمراں جماعت بی جے پی کے فنڈزمیں جمع ہوگی۔

جیکولین کی لیک ہونے والی تصویر میں ساتھ موجود سکیش چندر شیکھرپہلے ہی دھوکہ دہی کے 21 مقدمات میں نامزد ہیں اور اس وقت روہنی جیل میں بند تھے۔

سینٹرل ایجنسی نے سکیش کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کے سلسلے میں چنئی میں سمندرکے قریب 8.25 ملین روپے مالیت کی ایک حویلی اور کئی لگژری کاروں پر چھاپہ مارکر لوئس ووٹن اور شینل جیسے اعلیٰ درجے کے لیبلز کے جوتے، کپڑے اور بیگز بھی ضبط کیے تھے جن کی مالیت 200 ملین روپے ہے۔

کچھ رپورٹس کے مطابق جیکولین کو سریش نے دھوکہ دیا تھا لیکن بعض دیگررپورٹس کے مطابق سکیش جیکولین کے لیے پرائیویٹ جیٹ طیاروں کا بندوبست کرتا اورمہنگے تحائف بھیجتا تھا اور اداکارہ ملزم کے ساتھ ڈیٹنگ کررہی تھیں۔

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے مطابق جیکولین کو سریش سے ملنے والے تحائف میں 10 کروڑ بھارتی روپے مالیت کا گھوڑا اور فارسی بلی بھی شامل ہیں۔ اداکارہ کو پوچھ گچھ کے لیےدوبارہ بھی طلب کیا جائے گا۔

سری لنکا سے تعلق رکھنے والی جیکولین فرنینڈس نےسال 2011 میں فلم مرڈر 2 سے بالی ووڈ میں شہرت حاصل کی۔ وہ آخری بار بھوت پولیس میں نظر آئی تھیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube