Monday, January 17, 2022  | 13 Jamadilakhir, 1443

دپیکا پڈوکون رمیزراجہ کی ہمشکل ہیں؟

SAMAA | - Posted: Dec 3, 2021 | Last Updated: 2 months ago
Posted: Dec 3, 2021 | Last Updated: 2 months ago

کمال آرخان اب اداکاری سے زیادہ بطوربالی ووڈ ناقد شہرت رکھتے ہیں اور بعض اوقات تو سیلیبرٹیزسے متعلق پیش گوئیاں یا عجیب وغریب ٹویٹس پڑھنے والوں کو بحث کا موضوع اور انٹرٹینمنٹ سائٹس کو خبروں کیلئے مواد فراہم کردیتی ہیں ۔

تازہ ترین ٹویٹ سابق بھارتی کرکٹر کپل دیو کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم 83 سے متعلق ہے جس میں بھارتی ناقد نے دپیکا کے گیٹ اپ پرانہیں پاکستانی کرکٹر کا ہمشکل قرار دے دیا ہے۔

فلم کے ڈائریکٹرکبیر خان ہیں، رنویرسنگھ کپل دیو کا کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ حقیقی زندگی میں بھی ان کی ساتھی دپیکا فلم میں کپل دیو کی اہلیہ رومی بھاٹیہ کا کردار نبھا رہی ہیں۔ فلم کا ٹریلرحال ہی میں ریلیز کیا گیا جسے دیکھنے والوں کی جانب سے زبردست ردعمل کا اظہار کیا گیا ہے۔

خود ساختہ بھارتی نقاد نے ٹوئٹر پر اس فلم کے ایک منظر سے دپیکا اوررنویرکی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا، ‘کپل دیو اور رمیز راجہ اس تصویر میں اچھے لگ رہے ہیں’۔

پڑھنے والوں نے کوئی غلطی نہیں کی، کمال خان دپیکا کو ہی رمیز راجہ کا ہمشکل قرار دے رہے ہیں۔

اس انوکھی مماثلت پرسوشل میڈیا صارفین نے ملے جلے ردعمل کا اظہارکیا، کچھ کی رگ ظرافت پھڑک اٹھی تو بعض نے بھارتی ناقد کے لتے لے لیے۔

ایک صارف نے تصویر کے ذریعے ناقد کی دماغی حالت واضح کرتے ہوئے لکھا، ‘یہ تم نے کیا کیا’؟۔

اس مماثلت پردپیکا کا ردعمل کچھ یوں دکھایا گیا۔

کے آر کے کو داد دینےوالے صارف نے لکھا، ‘ سامنے والے کو گھر تک بھی چھوڑ کے آو، بڑے ظالم ہو میاں’۔

ایک صارف نے لکھا،’اے بھگوان، کے آر کے اب 83 کی بھی اچھے سے لے گا’۔

یہ سوانحی فلم 1983 کے کرکٹ ورلڈ کپ پر مبنی ہے جس کی کاسٹ میں دپیکا اوررنویرکے علاوہ طاہرراج بھسین، پنکج ترپاٹھی، ثاقب سلیم، جتن سرنا، ایمی ورک، ہارڈی سندھو سمیت دیگر شامل ہیں۔

فلم 24 دسمبر کو سنیما گھروں میں پیش کی جارہی ہے جسے ہندی کے علاوہ، تامل، تیلگو، کناڈا اورملیالم زبان میں بھی ریلیز کی جائے گی۔

کپل دیو کی اہلیہ کا کردارادا کرنے والی دپیکا نے اس فلم کو پروڈیوس بھی کیا ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube