Monday, January 17, 2022  | 13 Jamadilakhir, 1443

بھارتی سیریز ‘مرزا پور’ میں کام کرنےوالا اداکار انتقال کرگیا

SAMAA | - Posted: Dec 2, 2021 | Last Updated: 2 months ago
Posted: Dec 2, 2021 | Last Updated: 2 months ago

مقبول بھارتی سیریز ‘مرزا پور’ میں کام کرنے والے اداکار برہما مشرا پراسرار انداز سے انتقال کرگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار شرا ممبئی کے علاقے ویروسا میں واقع رہائشی عمارت میں گزشتہ چار برس سے کرائے پر مقیم تھے اور اسی فلیٹ میں ان کی موت ہوئی۔

درحقیقت یہ لاش اس وقت دریافت ہوئی جب برہما مشرا کے پڑوسیوں نے پولیس کو اطلاع دی کہ اداکار کے اپارٹمنٹ میں سے بو آرہی ہے۔

پولیس نے وہاں پہنچ کر اداکار کی لاش کو گھر کے باتھ روم کے فرش پر دریافت کیا جہاں وہ تنہا رہائش پذیر تھے، پولیس نے مزید بتایا کہ اپارٹمنٹ کا دروازہ اندر سے بند تھا اور فی الحال حادثاتی موت کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

برہما مشرا مرزا پور کے ساتھ ساتھ بالی وڈ فلمیں سپر 30، کیسری اور دنگل میں بھی کام کرچکے تھے۔

مرزا پور میں برہما مشرا نے مرکزی کردار منا ترپاٹھی کے دوست للت کا کردار ادا کیا تھا ۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube