Wednesday, January 19, 2022  | 15 Jamadilakhir, 1443

عاصم اظہر اور اداکارہ میرب علی کا کیا رشتہ ہے؟

SAMAA | - Posted: Dec 2, 2021 | Last Updated: 2 months ago
Posted: Dec 2, 2021 | Last Updated: 2 months ago

ڈرامہ ’صنف آہن‘ سے اداکاری کا آغاز کرنے والی ماڈل و اداکارہ میرب علی نے واضح کیا ہے کہ گلوکار عاصم اظہر سے ان کا کیا رشتہ ہے ۔

میرب علی نے حال ہی میں ایک ویب شو کو خصوصی انٹرویو دیا جس میں اُنہوں نے اپنی اور گلوکار عاصم اظہر سے متعلق زیرِ گردش افواہوں سے متعلق وضاحت دے دی۔

میزبان نے اداکارہ سے پوچھا کہ اکثر سوشل میڈیا پر عاصم اظہر اور آپ کے تعلق کے بارے میں کئی سوالات سامنے آتے ہیں تو آپ اُن کے بارے میں کیا کہنا چاہیں گی۔

اس پر میرب علی نے کہا کہ ’لوگ کہتے ہیں کہ میں اور عاصم آپس میں کزن ہیں لیکن ایسا نہیں ہے اور نہ ہی ہم سوتیلے بہن بھائی ہیں۔‘

میرب علی نے کہا کہ یہ خبریں بھی سُننے کو ملیں کہ عاصم اظہر میری دوسری امّی کے بیٹے ہیں۔

اداکارہ نے ان افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ میری کوئی دوسری امّی نہیں ہیں، میری صرف ایک امّی اور ابّو ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ ’عاصم اور میری فیملی کے کافی اچھے تعلقات قائم ہیں اور بچپن سے ہی ہمارا ایک دوسرے کے گھر آنا جانا ہے، میری اور عاصم کی والدہ آپس میں اچھی دوستیں ہیں جبکہ میرا بھائی عاصم کا بیسٹ فرینڈ ہے۔

اداکارہ نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ انہوں نے 2016 میں محض سولہ سال کی عمر میں ماڈلنگ شروع کی تھی اور سب سے پہلے گلوکار سجاد علی کے گانے میں پرفارمنس دی جس کے بعد انہوں نے مختلف منصوبوں میں کام کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر عاصم اظہر اور ماڈل میرب علی کی منگنی کی خبریں وائرل ہو رہی تھیں۔

تاہم جلد ہی عاصم اظہر نے مذکورہ پوسٹ کو جعلی قرار دیا تھا، تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا تھا کہ انہوں نے میرب علی سے منگنی کی یا نہیں اور نہ ہی ان سے رشتے یا تعلقات پر کوئی وضاحت کی تھی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube