Wednesday, January 19, 2022  | 15 Jamadilakhir, 1443

پیچھے تودیکھو:70کی دہائی،بیل باٹم،قبر اورصرف انٹرٹینمنٹ

SAMAA | - Posted: Dec 2, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Dec 2, 2021 | Last Updated: 2 months ago

کرونا کا زور تھمتے ہی عرصے سے سینما گھرکھلنے کے منتظر شائقین اگرٹو ان ون کومبو چاہتے ہیں تو عاطف علی کی فلم ' پیچھے تو دیکھو ' ان کیلئے ایک اچھی ٹریٹ ثابت ہوسکتی ہے۔

پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں گزشتہ کچھ عرصے سے ہارر کانٹینٹ کا رجحان بڑھ رہا ہے اورعاطف نے اس فلم میں ہارر کے ساتھ ساتھ کامیڈی کا تڑکا بھی لگایا اور پُرامید ہیں کہ ایک عرصے بعد بڑے پردے کا رُخ کرنے والے یقینناْ محظوظ ہوں گے۔

فلم کی کہانی دو دوستوں پر مبنی ہے جوایک بھوت گھر میں کچھ نیا تلاش کرنے کے لیے جاتے ہیں اور پھر وہاں پر ان کے ساتھ کچھ عجیب و غریب واقعات رونما ہوتے ہیں ۔ مرکزی کاسٹ میں یاسر حسین ، نوال سعید ، آدی عدیل امجد کے علاوہ وقار حسين ، سارا علی خان ، جنيد اختر ،عامر قريشی ، ملک رضا، شارق محمود ، اصغر کھوسو ، ياسر تاج اور دیگرشامل ہيں ۔

فلم کی کاسٹ سے سماء ڈیجیٹل نے مختصر گپ شپ میں یہ جاننے کی کوشش کی کہ ان کا تجربہ کیسا رہا اور یہ کاوش دیکھنے والوں کی امید پرکس حد تک پورا اترے گی۔ کاسٹ کے مطابق اس فلم کا مقصد صرف اور صرف انٹرٹینمنٹ ہے ۔

فلم کا اسکرپٹ منعم مجید، محمد یاسر اور سید عاطف علی کی مشترکہ کاوش ہےجس کی تیاری پر ساڑھے 3 کروڑ روپے لاگت آئی ۔ فلم کی ریلیز کا اعلان جلد کیاجائے گا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube