Monday, January 17, 2022  | 13 Jamadilakhir, 1443

ہانیہ عامر نے ناقدین کو کرارا جواب دے دیا

SAMAA | - Posted: Dec 1, 2021 | Last Updated: 2 months ago
Posted: Dec 1, 2021 | Last Updated: 2 months ago

معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے اپنے ناقدین کو دوٹوک جواب دے دیا۔

اداکارہ ہانیہ عامر نےانسٹاگرام پر چند تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

اداکارہ نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن لکھا کہ ’یہاں آگے بڑھنے اور درگزر کردینے میں ترقی اور پختگی ہے، اپنی ذہنی صحت کو ترجیح دیں، جو چیز آپ کو خوش کرتی ہے اس کے لیے آواز اٹھائیں۔‘

ہانیہ عامر نے لکھا کہ ’نفرت کو دل میں رکھنا ہی آپ کو کمزور کرتا ہے، جانے دو اور جیو، اپنے ماضی کے اداس ٹکڑوں کو تھامنے کے لیے زندگی بہت مختصر ہے‘۔

ہانیہ نے کہا کہ اپنے آپ کو اٹھاؤ اور آگے بڑھو، میری دعا ہے کہ اس کو پڑھنے والے ہر کوئی آگے بڑھے اور اس کے لیے آسانی ہو۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ہانیہ عامر کی عاصم اظہر کے کنسرٹ میں ہلہ گلہ کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube