Friday, January 28, 2022  | 24 Jamadilakhir, 1443

ہانیہ عامر اچانک عاصم اظہر کے کنسرٹ میں پہنچ گئیں، ویڈیوز وائرل

SAMAA | - Posted: Nov 30, 2021 | Last Updated: 2 months ago
Posted: Nov 30, 2021 | Last Updated: 2 months ago

پاکستانی گلوکار عاصم اظہر کا گزشتہ روز کراچی میں ایک میوزک کنسرٹ منعقد ہوا جس میں اداکارہ ہانیہ عامر نے اچانک شرکت کرکے سب کو حیران کردیا۔

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیوز میں اداکارہ ہانیہ عامر کو اپنے سابق دوست عاصم اظہر کے گانوں پر اپنی دوستوں کے ساتھ رقص کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

اداکارہ ہانیہ عامر کے کنسرٹ میں شرکت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر جنگل میں آگ کی طرح وائرل ہوگئی جس نے مداحوں حیران کردیا۔

خیال رہے کہ عاصم اظہر اور ہانیہ عامر کا رشتہ کئی سال تک چلا تاہم پھر ان کا بریک اپ ہوگیا تھا ۔

بعدازاں ہانیہ عامر کی ڈائریکٹر وجاہت رؤف کے بیٹوں کے ساتھ ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube