Friday, January 28, 2022  | 24 Jamadilakhir, 1443

ڈرامہ صنف آہن :رمشا خان نےسب کے دل جیت لیے

SAMAA | - Posted: Nov 29, 2021 | Last Updated: 2 months ago
Posted: Nov 29, 2021 | Last Updated: 2 months ago

پاکستان آرمی میں خواتین کے کردار پر مبنی ڈرامہ ’صنف آہن‘ کی پہلی قسط نے ہی شائقین کے دل میں جگہ بنالی۔

صنف آہن کی پہلی قسط نشر ہوتے ہی ڈرامے کا ٹرینڈ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ رہا اور سوشل میڈیا صارفین نے نہ صرف ڈرامے کے آغاز کو دوسروں سے مختلف قرار دیا بلکہ تمام اداکاراؤں کی پرفارمنس کی تعریفیں بھی کیں۔

صنف آہن کی کہانی خواتین پر مبنیٰ ہے اور ڈرامے کی مرکزی کہانی پانچ لڑکیوں کے فوجی افسر بننے کے گرد گھومتی ہے، ڈرامے کی کاسٹ میں  سجل علی، یمنیٰ زیدی، کبریٰ خان، رمشا خان اور سائرہ یوسف ،عثمان مختار، میرب علی، عاصم اظہر، علی رحمن، عثمان پیرزادہ اور صبا حمید بھی شامل ہیں۔

، ڈرامے کی پہلی قسط ہفتہ27 نومبر کی شب کو نشر کی گئی، ڈرامے کی پہلی قسط نشر ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ یمنیٰ زیدی اور رمشا خان کی اداکاری کی تعریف کی، ڈرامے میں یمنیٰ زیدی نے پشتون فوجی افسر جبکہ رمشا خان بلوچ فوجی افسر کا کردار ادا کرتی دکھائی دیں۔

ہدایت کار ندیم بیگ کے ریلیز کیے جانے والے ڈرامے صنف آہن کی پہلی قسط نشر کیے جانے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے کیا ردعمل دیا دیکھئے

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube