Thursday, January 27, 2022  | 23 Jamadilakhir, 1443

امریکی اداکارہ نے اپنے مسلمان دوست سے منگنی کرلی

SAMAA | - Posted: Nov 29, 2021 | Last Updated: 2 months ago
Posted: Nov 29, 2021 | Last Updated: 2 months ago

امریکی اداکارہ لنڈسے لوہان نے اپنے مسلمان دوست سے منگنی کرکے مداحوں کو حیران کردیا۔

رپورٹ کے مطابق امریکی اداکارہ لنڈسے لوہان نے ایک مسلمان شخص بدر شمس سے منگنی کرلی، دونوں کے درمیان دو سال سے قربتیں تھیں جس کے بعد انھوں نے ایک ہونے کا فیصلہ کیا۔

اداکارہ لنڈسے لوہان نے انسٹاگرام پر اپنے منگیتر بدر شمس کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو خوشخبری دی ۔

اداکارہ نے کیپشن میں لکھا کہ میرا پیار، میری زندگی، میرا خاندان اور میرا مستقبل۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لنڈسے لوہن کے منگیتر بدر شمس دبئی میں گلوبل انویسٹمنٹ بینک کے اسسٹنٹ نائب صدر ہیں۔

واضح رہے کہ کچھ عرصے سے یہ خبریں بھی گردش کررہی ہیں کہ امریکی اداکارہ نے قرآن پاک کامطالعہ کر رہی ہیں ۔

 

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube