Friday, January 28, 2022  | 24 Jamadilakhir, 1443

جب شاہ رخ کے شرٹ اتارتے ہی فرح خان کوقےآجاتی

SAMAA | - Posted: Nov 29, 2021 | Last Updated: 2 months ago
Posted: Nov 29, 2021 | Last Updated: 2 months ago

شاہ رخ خان اور بالی ووڈ کی معروف کوریو گرافر فرح خان کندرکی بےتکلفانہ دوستی سبھی کے علم میں ہے، یہ جوڑی دہائیوں سے ساتھ ہے اوراکثرسیٹ پران کے تجربات فالوورز کیلئے کچھ دلچسپ واقعات سامنے لاتے ہیں۔

فرح کی کوریوگرافی اور شاہ رخ کی اداکاری نے بالی ووڈ کوکئی مقبول ترین فلمیں دیں جن میں ہیپی نیو ایئر، اوم شانتی اوم اورمیں ہوں نا سمیت دیگرشامل ہیں۔

سال 2007 کی بڑی فلم ‘اوم شانتی اوم’ فرح اورشاہ رخ کیلئے کئی وجوہات کی بنائ پرخاص ہے، اس میگا پراجیکٹ سے دپیکا پڈوکون نے اپنا بالی ووڈ ڈیبیو کیا تھا۔ اسی فلم کا ایک مشہورومعروف گانا’ دیوانگی’ یقیناً آج بھی بہت سے ذہنوں میں تازہ ہوگا جس کیلئے شاہ رخ نے جسمانی ساخت میں تبدیلی لاتے ہوئے سکس پیک بنائے تھے۔

اس زمانے میں بالی ووڈ کے کنگ خان کی جسمانی ساخت میں اس تبدیلی کا چرچارہا لیکن وہ واحد شخصیت جو ہیروکو اس حلیے میں دیکھنے کی روادارنہ تھی، فرح خان تھیں۔

فرح کا ایک ماضی کا انٹرویو سوشل میڈیا پرپھروائرل ہے جس میں وہ انکشاف کررہی ہیں کہ ‘درد ڈسکو’ کی شوٹنگ کے دوران شاہ رخ جب بھی اپنی قمیض اتارتے تو وہ قے کردیتی تھیں۔

کوریوگرافرکے مطابق ، ‘اوم شانتی اوم کی شوٹنگ کے اختتام پر میں حاملہ تھی اورابھی اس گانے کی شوٹنگ کرنی تھی، جب بھی شاہ رخ اپنی شرٹ اتارتا تو میں سیٹ پر رکھی ہوئی بالٹی میں قے کردیتی ، مجھے اسے یقین دلانا پڑا تھا کہ یہ اس کے جسم کو دیکھنے کے بعد کا ردعمل نہیں ‘۔

اوم شانتی اوم کی کہانی محبت کی تثلیث تھی۔ ارجن رام پال نے ولن جبکہ جاوید شیخ نے شاہ رخ کےوالد کا کردار ادا کیا تھا۔

فرح خان کو آخری بار نیٹ فلکس سیریز ‘کال می ایجنٹ’ میں دیکھا گیا تھا۔ دوسری جانب شاہ رخ خان منشیات کیس میں گرفتار اپنے بیٹے آریان کی ضمانت پررہائی کے بعد نئی آنے والی فلم ‘پٹھان’ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube