Friday, January 28, 2022  | 24 Jamadilakhir, 1443

سجل علی نے پوچھنے والے کو’خوشخبری’ سنادی

SAMAA | - Posted: Nov 29, 2021 | Last Updated: 2 months ago
Posted: Nov 29, 2021 | Last Updated: 2 months ago

سجل علی کا شمارمقبول ترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے لیکن ان کے مداحوں کو سوشل میڈیا پربات چیت کیلئے اکثرکئی ماہ تک انتظارکرنا پڑتا ہے۔

نئے پراجیکٹ ‘صنف آہن’ کے نشرکیے جاتے ہی سجل نے بھی منتظرمداحوں کیلئے انسٹالائیوسیشن میں سوالات کے جوابات دیے، گوکچھ سوالات ذاتی نوعیت کے بھی تھے لیکن سجل نے ثابت کیا کہ وہ اپنی حس مزاح کے ساتھ ایسے مداحوں سے باآسانی نمٹنا جانتی ہیں۔

ہفتے کی شب ‘صنف آہن’ کی پہلی قسط نشرہوتے ہی ناظرین کی جانب سے زبردست ردعمل سامنے آیا اور ڈرامے کا نام ٹوئٹرٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔ صارفین نے سجل، یمنیٰ اور رمشا خان کی پرفارمنس کو سراہتے ہوئے تعریفی ٹویٹس کیں۔

صنف آہن کا شمار سال 2021 کے ان ڈرامہ سیریلزمیں کیا جاسکتا ہے جس کیلئے شائقین نے بےصبری سے انتظارکیا۔ اس کی مرکزی کاسٹ میں سائرہ یوسف، سجل علی، کبریٰ خان، یمنٰی زیدی ، میرب علی،رمشا خان اور عثمان مختار کے علاوہ سری لنکا سے یحالی تاشیا شامل ہیں۔

ٹریلرریلیزکے بعد سے ہی سجل کے مداح جاننا چاہتے تھے کہ ان کیلئے پہلی بارانڈسٹری کی دیگرصف اول کی اداکاراؤں کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ کیسا ہے اوراب انتظارختم ہوا کیونکہ سجل نے تازہ ترین لائیو سیشن میں اس کاسٹ کے بارے میں بات کی ہے جسے کسی ہیروکی ضرورت نہیں۔

اس سیشن کا آغاز سجل علی کی پسندیدہ ڈش سے کیجئے جو کہ بھنڈی ہے۔

یمنیٰ زیدی کو سجل نے ان الفاظ میں سراہا، ‘ وہ میرے لیے بہت خاص اورایک شانداراداکارہ ہے ‘۔

پارٹی گرل دنانیر کیلئے سجل نے لکھا، ‘ میرے دن کی شروعات ان کو تنگ کرکےہوتی تھی، اور پھرایک دن پیارہوگیا، دل بھی لگالیا اوراب مجھے وہ دن یاد آتے ہیں۔ یہ بالکل میری صبح کی کافی اور شام کی چائے کی طرح تھیں’۔

بلوچ لڑکی کے روپ میں پہلی ہی قسط سے ناظرین کوشدید متاثرکرنے والی رمشا خان سجل کی بھی پسندیدہ ہیں، اداکارہ کا کہنا ہے، ‘ رمشا بہت پیاری ہے یار، بہادر، سخت محنتی اور بےانتہا فکرکرنے والی ‘۔

سجل کو اپنی بہن قرار دینے والی یحالی تاشیا بھی اداکارہ کو کم عزیزنہیں جن کی تعریف سجل نے کچھ اس انداز سے کی، ‘وہ خداداد صلاحیتوں کی مالک، انتہائی باصلاحیت، بہترین اداکاراؤں میں سےایک ہے جن کے ساتھ میں نے کام کیا’۔

کسی دل جلے مداح نے لکھا ، ‘ کاش اپنی بندی کہہ سکتا آپ کو’ ۔ جواب میں سجل بے بُرامانے بغیرکمال خوبصورتی سے انہیں مخلصانہ مشورہ دے ڈالا۔

ایک فالوور نے سجل سے خوشخبری کا پوچھا ، اداکارہ نے بہترین حس مزاح دکھاتے ہوئے لکھا ، ‘ پگلے کل ہی تو دی ہے’ ہیش ٹیگ میں صنف آہن لکھنے والی سجل نے اس خوشخبری کی وضاحت بھی کردی۔

سجل اور احد کی شادی 14 مارچ ابوظہبی کے خوبصورت ضیا نورائی جزیرے پر ہوئی تھی جس میں صرف فیملی کے افراد اورشوبز سے سجل کی چند قریبی دوستوں نے شرکت کی۔

صنف آہن کو سکس سگما کے بینرتلے ہمایوں سعید اوران کی اہلیہ ثمینہ ہمایوں نے پروڈیوس کیا ہے جس میں پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آرکی معاونت بھی شامل ہے۔ ڈرامے کی کہانی عمیرہ احمد نے لکھی اور ڈائریکٹر ندیم بیگ ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube