Friday, January 28, 2022  | 24 Jamadilakhir, 1443

مہوش حیات کے شوبز کیریئر پر مبنی ویڈیو دیکھیں

SAMAA | - Posted: Nov 27, 2021 | Last Updated: 2 months ago
Posted: Nov 27, 2021 | Last Updated: 2 months ago

اداکارہ مہوش حیات نے اپنے شوبز کیریئر پر مبنی ایک مختصر سی ویڈیو شیئر کردی۔

اداکارہ و ماڈل نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنے شوبز کیریئر پر مبنی ایک مختصر سی ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مہوش حیات نے شوبز انڈسٹری کی ابتداء سے اب تک کے سفر کو مختصر سی ویڈیو میں قید کیا ہے۔

اس شعبے سے منسلک ہوتے ہوئے انہوں نے بندوق چلانے کی تجربہ حاصل کیا جبکہ اس انڈسٹری میں اپنی صلاحیتوں سے بہت نام بھی کمایا ہے۔

اداکارہ نے بتایا کہ انڈسٹری میں بحیثیت عورت کیا کچھ حاصل کیا ہے اور کتنا کچھ سیکھا۔

واضح رہے کہ اداکارہ و ماڈل مہوش حیات اب چھوٹی اسکرین پر نظر نہیں آتی ہیں جس کے متعلق بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اچھی اسکرپٹ کا فقدان ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube