Tuesday, November 30, 2021  | 24 Rabiulakhir, 1443

گانااپنا لیکن ویڈیوکسی اورکی: ہارون شاہدپرتنقید

SAMAA | - Posted: Nov 25, 2021 | Last Updated: 5 days ago
Posted: Nov 25, 2021 | Last Updated: 5 days ago

سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے مختلف کلپس جوڑ کربنائی جانے والی ویڈیوز بھی انٹرٹینمنٹ کا ایک بہترین ذریعہ ہیں جو نہ صرف مارکیٹنگ کا کام سرانجام دیتی ہیں بلکہ بعض اوقات تو اصل پراجیکٹ سے بھی زیادہ دیکھی جاتی ہیں۔

یہ ویڈیوز یا کانٹینٹ زیادہ ترمداحوں کی جانب سے تیار کیا جاتا ہے جو یہاں وہاں سے کلپس اکٹھے کرکے کچھ نیا تخلیق کرتے ہیں ، زیادہ تر کو ان کے شیئرکیے جانے پربھی اعتراض نہیں ہوتا لیکن جب بات ہوکریڈٹ کی تو پھرمسئلہ خراب ہوسکتا ہے۔

ایسی ہی صورتحال اس وقت دیکھنےمیں آئی جب گلوکار ہارون شاہد نے ٹوئٹر پرایک ویڈیو شیئر کی، ویڈیو میں ٹیلی فلم ‘ایک تھی نگار’ سے ماہرہ خان کے کلپس کے ساتھ پس منٖظرمیں گانا ‘مٹی’ چل رہا تھا جو اس ٹیلی فلم کیلئے ہارون شاہد نے ہی گایا ہے۔

ہارون نے ٹویٹ میں صرف اپنے گانے کا ذکر کرتے ہوئے مکمل ویڈیو کا لنک بھی دیالیکن یہ ویڈیوایڈٹ کرنے والی کی ایک دوست کریڈٹ دیے بغیر کسی کی اور کا کام چُرانے سے ناخوش ہوئیں اور اس کااظہار بھی کرڈالا۔

سونی نامی صارف نے لکھا، ‘کسی اور کی ایڈیٹنگ چُراکراسے اپنی ظاہرکرتے ہوئے پوسٹ کرنا کوئی اچھی بات نہیں ہے’۔

لیکن ہارون کے جواب نے صورتحال مزید بگاڑ دی، گلوکار نے لکھا ، ‘ میرا گانا استعمال کرنا، اے آر وائی کے ویژول چوری کرنا اور پھر ایڈٹ کرنا بدترین ہے ، آپ کیا بات کررہی ہیں؟ بدبودار۔

یہ جواب ویڈیو ایڈٹ کرنے والی صارف تک بھی پہنچا اور انہوں نے اپنی ٹویٹ میں دعویٰ کیا کہ وہ جانتی ہیں گلوکار نے ویڈیو کو ان سے منسوب کیے بغیر بہت پہلے استعمال کیا تھا لیکن نشاندہی اس لیے نہیں کی کیونکہ یہ ہارون کا اپنا گانا تھا۔

خاتون نے لکھا، ‘ لیکن اے آر وائی کے ویژولز چوری کرنے سے مجھے کسی بھی طرح کا مالی فائدہ نہیں ہوا اور آپ میری دوست کی تذلیل کررہے ہیں جو حیران کن ہے’۔

جملوں کا یہ ناخوشگوار تبادلہ دیوامیگزین کے انسٹاپیج پردیکھنے کے بعد ہارون نے وہاں تبصرہ کیا کہ یہ ویڈیو انہیں واٹس ایپ پر فارورڈ کی گئی تھی۔

معاملے کی وضاحت کرتے ہوئے ہارون نے لکھا، ‘ ہمجھے یقین ہے کہ آپ نے مجھے لوگوں یا کسی بھی چیز کے ساتھ بدتمیزی کرتے ہوئے نہیں دیکھا ہوگا لیکن اس معاملے میں اس خاتون/لڑکے واضح طور پر لائن کراس کی جب انہوں نے نشاندہی کی کہ میں نے ان کی ایڈٹ شیئر کی ہے ۔یہ ایک دوست نے اسے واٹس ایپ پر بھیجی تھی اور مجھے علم نہیں تھا کہ یہ کس کی ہے۔ دوسری بات یہ کہ یہ شخصیت کچھ دن پہلے ہی مجھ سے ناراض تھیں کیونکہ میں نے بھارت کے خلاف پاکستان کی جیت کے بعد تفریح والی پوسٹ شیئرکی تھی’ ۔

ہارون نے مزید لکھا، ‘ مجھےعلم ہوا کہ میں نے ایک بھارتی کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے اور مجھے واضح کرنے دیں کہ میں نے کسی بھی موقع پرحدود پار نہیں کیں۔ چونکہ انہوں نےٹویٹر پر بدتمیزی سے نشاندہی کی تو مجھے یہ بتانا پڑا کہ اس معاملے میں میری اجازت کے بغیر میرا ہی گانا استعمال کرنا آپ کو بدترین بناتا ہے’۔

اس وضاحت سے قطع نظرہارون کے چند مداحوں نے تبصرہ کیا کہ اگر کوئی فالوور ان کے ساتھ بدتمیزی کرتا ہے تو انہیں ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا، مداحوں نے مشورہ دیا کہ ہارون اپنے فالوورز کے ساتھ نرمی اور احترام سے پیش آئیں۔


گلوکار کے کئی مداحوں نے معاملے ہر ہارون کے موقف کی حمایت کرتے ہوئے انہیں درست قراردیا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube