Tuesday, November 30, 2021  | 24 Rabiulakhir, 1443

کترینہ اور وکی کوشل کی شادی کیسے ہوگی؟ تفصیلات آگئیں

SAMAA | - Posted: Nov 24, 2021 | Last Updated: 6 days ago
Posted: Nov 24, 2021 | Last Updated: 6 days ago

بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف اور وکی کوشل اگلے ہفتے ممبئی میں کورٹ میرج کرنے والے ہیں ۔

بھارتی ویب سائٹ بالی ووڈ لائف کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ وکی کوشل و کترینہ کیف نومبر کے آخر میں ممبئی میں کورٹ میرج کریں گے۔

رپورٹ میں ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ کورٹ میرج کرنے کے بعد دونوں اپنے تعلقات اور شادی کا واضح اعلان کریں گے، جس کے بعد ان کی شادی کی رسومات راجستھان کے شہر جے پور کی پرتعیش مقام پر ادا کی جائیں گی۔

رپورٹ کے مطابق جوڑے نے دعوت نامے دینا شروع کردیے گئے ہیں لیکن تاحال سلمان خان، ان کے بھائیوں ارباز خان، سہیل خان، والد سلیم خان اور ان کے خاندان کے دیگر افراد کو شادی کی دعوت نہیں دی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی میں موبائل فون لے کر جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ وکی کوشل اور کترینہ کیف دسمبر کے پہلے ہفتے میں رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں گے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube