Tuesday, November 30, 2021  | 24 Rabiulakhir, 1443

یاسرحسین کی بیوی نمبرون: تھوڑاسادرد، زیادہ سُکوں

SAMAA | - Posted: Nov 24, 2021 | Last Updated: 6 days ago
Posted: Nov 24, 2021 | Last Updated: 6 days ago

میاں بیوی گاڑی کے 2 پہیے ہوتے ہیں اور اس مقولے کو سچ ثابت کررہے ہیں اداکار یاسرحسین جو شادی کے بعد سے اب تک ہر مرحلے پر اپنی ‘بیوی نمبرون ‘ کے سپورٹرنمبرون ہیں۔

اقراء عزیز اور یاسرحسین کا شمار شوبزکی ان جوڑیوں میں ہوتا ہے جو ایک دوسرے کی خوبیوں کوسراہتے ہوئے کھلے دل سے اعتراف کرتے ہیں کہ ان کا نصف بہترانہیں کتنا عزیزہے۔

موقع ہو اقراء کی سالگرہ کا تو ایسا تو ہونہیں سکتا کہ یاسرسیدھے سبھاو انہیں سوشل میڈیا پرمبارکباد دے دیں، اسی لیے انہوں نے کچھ خاص اندازاپناتے ہوئے انسٹاپوسٹ میں لکھا، ‘ ہیپی برتھ ڈے بیوی نمبرون ۔۔ سمجھ تو آپ گئی ہوں گی’۔

یاسرکو لگتا ہے کہ انہیں اہلیہ سے اظہارمحبت کی ضرورت نہیں کیونکہ دونوں کی محبت کی نشانی کبیرحسین ان کے ساتھ ہے۔ اقراء کو ہمیشہ ہی سراہنے والے یاسر نے اس بار لکھا، ‘ پروپوزل سے شادی اوربچے تک میں بولڈ اور آپ بیوٹی فُل رہی ہیں۔ ایسے ہی زندگی گزرتی رہے جیسے گزر رہی ہے تو میں بہت خوش ہوں ‘۔

بذلہ سنجی دکھانے والے یاسرنے اسی پراکتفا نہ کرتے ہوئےقہقہے والےایموجی کے ساتھ مزید لکھا، ‘ہرسال آپ بڑی ہونے کے بجائے چھوٹی ہوجاتی ہیں، یہ واقعی اقراء عزیزحسین کا ایک پُرتجسس کیس ہے’۔

پوسٹ کے اختتام پرشاعرانہ تعریف اور فرمائش بھی ایک ساتھ پڑھ لیجئے، ‘ رہنا تُو جیسی ہے تُو، تھوڑا سا درد تُو ۔۔ زیادہ سُکوں’۔

اقراء کی گود بھرائی کے دوپٹے میں خاص بات کیا؟

یاسراوراقراء کی شادی 28 دسمبر 2019 کو کراچی میں ہوئی تھی۔

لکس اسٹائل ایوارڈز2019 کی تقریب کے دوران دوستی کے رشتے کو منگنی کے بندھن میں باندھنے والے یاسر حسین نے اقراء کو پروپوز کرنے کے بعد انہیں گلے لگا کر بوسہ دیا تھا ۔ ویڈیو وائرل ہونے پر دونوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا گیا لیکن شوبزساتھیوں سمیت بہت سوں نے اس جوڑی کا دفاع بھی کیا تھا۔

اقراء اوریاسر کے یہاں رواں سال جولائی میں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام دونوں نے کبیرحسین رکھا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube