Monday, January 24, 2022  | 20 Jamadilakhir, 1443

عدالت نے اداکارہ وینا ملک پر جرمانہ عائد کردیا

SAMAA | - Posted: Nov 20, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Nov 20, 2021 | Last Updated: 2 months ago

بچوں کی حوالگی سے متعلق کیس میں عدم پیشی اور بچوں کو نہ لانے پر راولپنڈی کی عدالت نے اداکارہ وینا ملک پر پانچ ہزار روپے جرمانہ کردیا۔

راولپنڈی کی عدالت میں وینا ملک اور اسد خٹک کے درمیان بچوں کی حوالگی کے کیس کی سماعت ہوئی تاہم سماعت میں وینا ملک خود پیش ہوئیں نہ ہی بچوں کو لایا گیا جس پر عدالت نے اداکارہ پر پانچ ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا۔

عدالت نے وکیل سے استفسار کیا کہ وینا ملک اور بچے کہاں ہیں؟ جس پر وکیل نے کہا کہ وینا ملک کے بچے بیمار ہیں جس کی وجہ سے وہ عدالت کے روبرو پیش نہیں ہو سکیں گی۔

عدالت نے حکم دیا کہ اگلی سماعت پر وینا ملک لازمی پیش ہوں اور ان کے وکیل جواب بھی جمع کرائیں۔

تاہم وینا ملک کے سابق شوہر اسد خٹک کے وکیل نے جواب عدالت میں جمع کرادیا، کیس کی مزید سماعت چار دسمبر تک ملتوی کر دی گئی۔

سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں اسد خٹک نے کہا کہ اگر بچے بیمار ہوتے تو جج صاحب وارنٹ اور جرمانہ نہ کرتے، اگلی سماعت پر بچوں کو نہ پیش کرنے پر وارنٹ جاری کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ فیصلہ عدالت نے کرنا ہے میں انصاف کے حصول کیلئے آیا ہوں، ڈھائی سال ہوگئے ہیں بچوں کو دبئی سے اغوا کر کے لایا گیا۔

ان کا مزید کہناتھا کہ بچوں کی کسٹڈی وینا کے پاس ہے تو وہ دبئی کیوں واپس نہیں جاتی؟

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube