Monday, November 29, 2021  | 23 Rabiulakhir, 1443

کترینہ کیف دسمبر میں شادی کریں گی

SAMAA | - Posted: Oct 28, 2021 | Last Updated: 1 month ago
Posted: Oct 28, 2021 | Last Updated: 1 month ago

کترینہ کی وکی کوشل سے گہری دوستی اورافیئرکی خبرین چلانے والے بھارتی میڈیا نے اس باررپورٹ کیا ہے کہ بالی ووڈ کی اگلی بڑی شادی سرانجام پانے ہی والی ہے۔

کئی بھارتی نیوزویب سائٹس کی رپورٹس کے مطابق کترینہ کیف دسمبرمیں وکی کوشل کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔

ویب سائٹس کا دعویٰ ہے کہ شادی کی تقریب دسمبر کے پہلے ہفتے میں طے کی گئی ہے۔ کترینہ اوروکی نے شادی کے مقام کیلئے سوائی مادھو پور میں واقع سکس سینس فورٹ باوارہ نامی ریزورٹ کا انتخاب کیا ہے جو اصل میں راجستھان کے شاہی خاندان کی ملکیت تھا۔ ریزورٹ میں دو مندر اور ایک محل شامل ہے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ نے یہ کھوج بھی لگائی ہے کہ بالی ووڈ کی تقریبا تمام ہیروئنز کی پہلی پسند فیشن ڈیزائنر سبیا ساچی ہی کرینہ کے اس یادگاردن پران کیلئے عروسی لباس تیار کریں گے۔

سبیاساچی اس سے قبل یپیکا پڈوکون، ودیا بالن، انوشکا شرما اوردیگر بالی ووڈسیلیبرٹیزکے ملبوسات تیارکرچکے ہیں۔ ان کی ڈیزائن کردہ ساڑھیاں اور لہنگے پورے بھارت میں متمول طبقے کی تقریبات میں خواتین کی پہلی پسند ہیں۔

بھارتی میڈیا میں زیرگردش شادی کی خبروں کے باوجود فی الحال کترینہ یا وکی کوشال کی جانب سے تصدیق یا کسی قسم کا ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔ دونوں کی منگنی کی اطلاعات اگست میں سامنے آئی تھیں۔

یہ جوڑی سال 2019 سے تعلق میں ہے اورمختلف مواقع پردونوں کو ساتھ میں دیکھا گیا ہے۔

کترینہ اوروکی کے علاوہ بھارتی میڈیا میں بالی ووڈ کی ایک اور جوڑی عالیہ اور رنبیر کی شادی بھی دسمبرمیں ہونے کی اطلاعات سرگرم ہیں۔

وکی کوشل نے بالی ووڈ میں کیریئرکا آغاز سال 2015 میں فلم ‘ مسان ‘ سے کیا تھا، جس کے بعد وہ سنجو، رازی اوراُڑی سمیت کئی ہٹ فلموں میں نظر آئے۔ انہیں آخری بار فلم ‘سردارادھم ‘ میں دیکھا گیا تھا۔

کترینہ کپور کی نئی آنے والی فلم ‘سوریاونشی’ ہے جس میں وہ اکشے کمارکے مقابل نظرآئیں گی ، اس کے علاوہ اداکارہ سلمان خان کے ساتھ فلم ‘ ٹائیگرتھری’ میں بھی نظرآئیں گی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube