Tuesday, December 7, 2021  | 2 Jamadilawal, 1443

رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ دسمبر میں شادی کریں گے؟

SAMAA | - Posted: Oct 27, 2021 | Last Updated: 1 month ago
Posted: Oct 27, 2021 | Last Updated: 1 month ago

بھارتی اداکار رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ نے رواں سال دسمبر میں شادی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کی معروف جوڑی رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ نے رواں سال کے آخری ماہ دسمبر میں شادی کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ اس سلسلے میں انہوں نے اپنی شوٹنگ کی تاریخیں بھی آگے پیچھے کردی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق فلم ’برہماستر‘ کے بعد رنبیر کپور اپنی آنے والی فلم ’اینیمل‘ کی شوٹنگ کرنے والے تھے، لیکن انہوں نے اس کا شیڈول جنوری 2022 تک ملتوی کردیا ہے۔ اس فلم میں رنبیر کے ساتھ پرنیتی چوپڑا، انل کپور، بابی دیول اہم کردار نبھاتے ہوئے نظر آئیں گے۔

عالیہ بھٹ کے حوالے سے بھی خبریں ہیں کہ وہ بھی مبینہ طور پر اکتوبر تک اپنے سبھی اسائنمنٹ کو پورا کرلیں گی اور نومبر سے جنوری کے پہلے ہفتے تک ایک خود کو فری رکھنے والی ہیں۔

یہ اطلاعات بھی ہیں کہ عالیہ اور رنبیر کرکٹر وراٹ کوہلی اور بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما کی طرح اٹلی میں شادی کے بندھن میں بندھیں گے، عالیہ اور رنبیر کی شادی میں بے حد کم لوگ شامل ہوں گے، اس میں دونوں فیملی کے کچھ لوگ اور کچھ خاص دوستوں کے نام شامل ہیں۔

خیال رہے کہ دونوں اداکار میڈیا کے بار بار پوچھنے پر بھی شادی کی تاریخ والے سوال کو نظرانداز کردیا کرتے تھے تاہم اب انہوں کی شادی کی تاریخ کے حوالے سے خبریں زیر گردش ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube