Sunday, November 28, 2021  | 22 Rabiulakhir, 1443

آریان خان کا 15نومبر تک جیل میں رہنے کا خدشہ

SAMAA | - Posted: Oct 27, 2021 | Last Updated: 1 month ago
Posted: Oct 27, 2021 | Last Updated: 1 month ago

بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو منشیات برآمدگی کیس میں آج بھی ضمانت نہیں ملی، کیس کی سماعت ایک روز کے لیے ملتوی کردی گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان آج بھی منشیات کیس میں ضمانت حاصل کرنے میں کامیاب نہ ہوئے۔ ممبئی ہائیکورٹ نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد ضمانت کی درخواست پر سماعت کل دن ڈھائی بجے تک کیلئے ملتوی کردی۔

ممبئی ہائیکورٹ کے جسٹس نتن سامبرے پر مشتمل سنگل بینچ آریان خان، ارباز مرچنٹ اور مون مون دھمیچا کی ضمانت کی درخواستوں کی سماعت کر رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بھارت میں دیوالی کے سلسلے میں ممبئی ہائی کورٹ کی چھٹیاں یکم نومبر سے شروع ہوجائیں گی، جو 12 نومبر تک جاری رہیں گی جبکہ 13 اور 14 نومبر کو ہفتہ اور اتوار کے باعث کیس کی اگلی سماعت کم از کم 15 نومبر کو ہوگی۔

جس کے باعث اگر آریان خان کی جمعہ تک ضمانت حاصل کرنے میں ناکام رہتے ہیں تو انہیں 15 نومبر تک جیل میں ہی رہنا پڑے گا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube