Wednesday, December 8, 2021  | 3 Jamadilawal, 1443

کیویزسے’سیکورٹی بدلہ’،یہ نہ دیکھا توکیا دیکھا

SAMAA | - Posted: Oct 27, 2021 | Last Updated: 1 month ago
Posted: Oct 27, 2021 | Last Updated: 1 month ago

کرکٹ شائقین یقیننا وہ لمحات ابھی بھولے نہیں ہوں گے جب ستمبرمیں پاکستان کا دورہ کرنے والی نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے راولپنڈی اسٹیڈیم میں میچ کے آغاز سے چند لمحات قبل سیکیورٹی خدشات کو بنیاد بنا کرکھیلنے سے انکار کردیا تھا جس کے بعد ٹیم وطن واپس روانہ ہوگئی تھی۔

ٹی 20 ورلڈ کپ میں گزشتہ روزشارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والا میچ وہ ٹاکرا تھا جس کا پاکستانیوں کو شدت سے انتظارتھا کیونکہ ستمبرسے لیکراب تک کے غم وغصے اوراُس مایوس کن کیفیت کو کیویزکیخلاف فتح ہی ختم کرسکتی تھی۔

اس میچ سے قبل ہی سوشل میڈیا پرنیوزی لینڈ کی سیکیورٹی کے حوالے سے میمز وائرل تھیں لیکن گرین شرٹس کی فتح نے تو پُرجوش شائقین کو کھل کرکھیلنے کیلئے پچ فراہم کردی۔

میچ کے دوران نیوزی لینڈ کے لیے ‘سیکیورٹی سیکورٹی ‘ کے نعرے لگائے گئے۔

پہلے بھارت کیخلاف 10 وکٹوں سے تاریخی فتح اور پھرکیویز کو بھی 5 وکٹوں سے ہرانے کے بعد تفریح طبع کیلئے بھرپوراہتمام دیکھنے میں آیا۔

کچھ وائرل میمزدیکھیے جو یقیننا آپ کے چہروں پرمزید ہنسی بکھیرنے کا سبب بنیں گی۔

اب تک کھیلے گئے دونوں میچزمیں بھارت اور نیوزی لینڈ کو شکست دینے والی پاکستانی کرکٹ ٹیم اپنا اگلا میچ 29 اکتوبرکوافغانستان کیخلاف دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube