Wednesday, December 8, 2021  | 3 Jamadilawal, 1443

سلمان خان کی نئی فلم ’انتم‘ کا ٹریلر دیکھیں

SAMAA | - Posted: Oct 26, 2021 | Last Updated: 1 month ago
Posted: Oct 26, 2021 | Last Updated: 1 month ago

بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی نئی فلم ’ انتم ‘ کا ٹریلر ریلیز کردیا ہے۔

سلمان خان نے اپنی ٹوئٹ میں آنے والی نئی فلم ’ انتم ‘ کا ٹریلر شیئر کرتے ہوئے فلم ریلیز کی تاریخ بھی بتادی۔

انہوں نے فلم کا ٹریلر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ ابھی انتم کا ٹریلر جاری ہوا ہے، فلم آپ کے قریبی سینما گھروں میں رواں سال 26 نومبر کو ریلیز ہو گی‘۔

خیال رہے کہ اداکا ر سلمان خان اور اداکار آیوش شرماپہلی بار اسکرین پر مہیش منجریکر کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم ’انتم: دی فائنل ٹروتھ ‘میں ایک ساتھ نظر آئیں گے۔

اس فلم کو سلمان کی والدہ سلمیٰ خان نے پروڈیوس کیا ہے اور اسے سلمان خان فلمز کے بینر تلے پیش کیا جائے گا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube