Monday, December 6, 2021  | 30 Rabiulakhir, 1443

آج نیوزی لینڈ سے انتقام لینے کا دن ہے

SAMAA | - Posted: Oct 26, 2021 | Last Updated: 1 month ago
Posted: Oct 26, 2021 | Last Updated: 1 month ago

معروف گلوکار و اداکار فرحان سعید کا کہنا ہے کہ آج نیوزی لینڈ سے انتقام لینے کا دن ہے۔

فرحان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچ سے قبل جاری اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ نیوزی لینڈ ایک بہترین ٹیم ہے لیکن جو وہ کر چکے ہیں وہ سراسر غیر منصفانہ تھا۔

انہوں نے کہا کہ اب بات ذاتی معاملے تک پہنچ چکی ہے، ہم مغرور قوم نہیں ہیں ،اس لئے اس کے نتائج کی بات نہیں کی لیکن آج انتقام کا دن ہے، پاکستان سے ٹکرانے کے لئے تیار رہیں۔

میچ سے کئی گھنٹے قبل ہی اداکارہ صبا قمر نے قومی ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج میچ کا دن ہے ، انشاءاللہ آج بھی ہم کامیابی سمیٹ لیں گے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube