Tuesday, December 7, 2021  | 2 Jamadilawal, 1443

آئمہ بیگ اور شہبازشگری کی شاہانہ جوڑی

SAMAA | - Posted: Oct 26, 2021 | Last Updated: 1 month ago
Posted: Oct 26, 2021 | Last Updated: 1 month ago

تصویر: انسٹاگرام/میناکاشف

آئمہ بیگ اور شہباز شگری کے تازہ فیشن شوٹ سے کسی حد تک اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ یہ جوڑی اپنی شادی والے دن مداحوں کیلئے کیسے پوز دے سکتی ہے۔

فیشن لیبل ‘ مینا کاشف’ کیلئے کروائے جانے والے تازہ ترین فوٹو شوٹ میں آئمہ اور شہباز شاہی اندازمیں بھاری بھرکم ملبوسات وزیورات کے ساتھ خاصے بارعب اندازمیں نظرآرہے ہیں۔

آئمہ بیگ نے جولائی میں نجی تقریب میں شہازشگری سے منگنی کی تھی اور شادی 2021 کے اختتام تک متوقع ہے۔ ان کی پہلی ملاقات 2019 میں پری ہٹ لو کے سیٹ پر ہوئی تھی۔

باضابطہ تقریب سے قبل بھی آئمہ اور شہباز انگوٹھیوں کا تبادلہ کرچکے ہیں۔ 20 مارچ کو انسٹاپوسٹ میں آئمہ نے ہاتھ میں ڈائمنڈ رنگ پہنے ہوئے اپنے فالوورز کیلئے تصویرشیئرکی تھی۔

آئمہ بیگ کی بہن کی شادی، تصاویراورویڈیوز وائرل

لاہور میں ہونے والے پانچویں ہم اسٹائل ایوارڈ کی تقریب میں شہباز کا کہنا تھا کہ وہ اور آئمہ رواں سال کے آخرتک شادی کریں گے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube