Friday, December 3, 2021  | 27 Rabiulakhir, 1443

بلبلےکاکون سامشہورکردارابتدائی اقساط میں غائب تھا؟

SAMAA | - Posted: Oct 26, 2021 | Last Updated: 1 month ago
Posted: Oct 26, 2021 | Last Updated: 1 month ago

تصویر: اے آر وائی

پاکستان میں حالیہ دور کے مقبول ترین مزاحیہ ڈراموں کا خیال آتے ہی ذہن میں پہلا نام ‘ بلبلے’ کا گونجتا ہے جس نے حال ہی میں اپنے 12 سال مکمل کیے ہیں۔

بھولی بھالی مومو، ذہین بہو خوبصورت سے لے کر نبیل اور محمود صاحب سمیت بلبلے میں کامیاب کامیڈی شو بنانے والے تمام مناسب اجزاء موجود ہیں جو ناظرین کو پلاٹ اورمکالموں سے بھرپور لطف اٹھانے کا موقع دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

طویل عرصے سے چلنے والے اس ڈرامے کے 12 سال پورے ہونے پرمرکزی کرداروں حنا دلپذیر، نبیل ،اورمحمود اسلم کے ہمراہ خوبصورت کا کرداراداکرنے والی عائشہ عمر نے ڈرامے کے آغاز اور 12 سال کا سنگ میل عبور کرنے سے متعلق بتایا۔

انسٹا پر طویل پوسٹ میں عائشہ نے لکھا ، ‘ 12سال پہلے آج کے دن، بلبلے کی پہلی قسط آن ایئرہوئی تھی، اس میں صرف میں، نبیل اورمحمود اسلم تھے’۔ عائشہ کے مطابق ان میں سے کسی کو بھی اندازہ نہیں تھا کہ بلبلے کے پریمیئروالے دن کے بعد ان کے ساتھ کیا ہونے والا ہے۔

اداکارہ نے بتایا،’ 26 اقساط کے بعد حنا دلپذیر نبیل کی والدہ کے طور پرہماری فیملی میں شامل ہوئیں، اس وقت بھی ہمیں بالکل اندازہ نہیں تھا کہ ہمارا یہ چھوٹا بچہ ایک دن پاکستان میں سب سے زیادہ دیکھا جانے والا اور سب سے طویل عرصے تک چلنے والا شو بن جائے گا ‘۔

عائشہ نے ریمارکس دیے کہ ہرعمر کے لوگ اپنی زندگی کےمسائل سے تھوڑا وقفہ لیتے ہیں اور تفریح طبع کیلئے فیملی کے ساتھ بلبلے دیکھتے ہیں۔
ہم کبھی اندازہ نہیں لگا سکتے تھے کہ بچے (یہاں تک کہ وہ بھی جو ابھی تک ٹھیک طرح سے بول بھی نہیں سکتے) ہمارے سب سے بڑے پرستاربن جائیں گے۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ ایک دہائی کے بعد بھی اس پراجیکٹ کو ملنے والے زبردست فیڈ بیک سے ہر کوئی حیران ہے۔ ‘یہ بطورایک ٹیم اور فیملی ہمارے لیے طویل سفر رہا ہے، عروج و زوال، اتار چڑھاؤ، اچھابرا وقت ، لیکن ہم اس سب سے گزرنے میں کامیاب ہوگئے۔ ہم ایک مضبوط خاندان ہیں، ایک ایسا خاندان جو ایک دوسرے کو غیرشروط طور پر قبول کرتا ہے، جو ہرطرح کے حالات میں ساتھ ساتھ رہتا ہے’

عائشہ نے بلبلے کی پہلی قسط کا ایک منظربھی شیئرکیا جس میں بطورخوبصورت وہ اپنی شرائط پرزندگی گزارنے کیلئےکراچی جانے والی ٹرین میں سوار ہوتی ہیں۔

بلبلے کو نبیل نے خود پروڈیوس کیا ہے اور ہدایتکاری رانا رضوان کی ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube