Friday, December 3, 2021  | 27 Rabiulakhir, 1443

موقع موقع لکھنے والےنے کیا سوچا تھا، کیاہوگیا

SAMAA | - Posted: Oct 26, 2021 | Last Updated: 1 month ago
Posted: Oct 26, 2021 | Last Updated: 1 month ago

کرکٹ میں روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے میچز کے دوران مقبول ترین اشتہار’موقع موقع’ کا استعمال اب کسی کیلئے نئی بات نہیں، سال 2015 میں پہلی باربھارت میں اسٹار اسپورٹس پرپہلی نشرکیا جانے والا یہ اشتہارفوری طور پرورلڈ کپ میں پاکستان کی شکست کے خواہاں بھارتی شائقین کا پسندیدہ ترین بن گیا۔

سال 2015 کے ورلڈ کپ سے قبل ‘موقع موقع’ ایک بہت بڑی کامیابی تھی، اشتہارمیں پاکستانی کرکٹ پرستارکودکھایا گیا ہے جو1992 سے ورلڈ کپ میں پاکستان کی جیت کا شدت سے منتظرہے، ہرورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ کے دوران وہ پٹاخوں سے بھراکارٹن نکال کربیٹھتا ہے کہ فتح کے ساتھ ہی بھرپور جشن منائے گا۔ 5 ورلڈ کپ میں بھارت کی مسلسل جیت کے بعد وہ اپنے بیٹے سے مایوس کن لہجے میں کہتا ہے، ‘کب پھوڑیں گے یار’۔

یہ مقبول ترین اشتہارسالوں بعد ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 میں اتوار 24 اکتوبر کو پاک بھارت میچ کےبعد پاکستان کے حق میں ثابت ہوا، دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ کے بعدپاکستانی شائقین کے پاس جشن منانے کے لیے بہت کچھ تھا کیونکہ گرین شرٹس نےنہ صرف چیمپئن شپ میں 12 میچز کی شکست کا سلسلہ ختم کیا بلکہ بھارت کو 10 وکٹوں سے تاریخی شکست دینے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کیا۔

پاکستان کی تاریخی فتح کے بعد شائقین نے سوشل میڈیا پر ‘موقع موقع’ کو ٹاپ ٹرینڈ بنا کربھارت کو باور کروایا کہ ‘موقع’ آ چکا ہے۔ ورلڈ کپ سے قبل اور بعد میں ہمیشہ پاکستان کے خلاف استعمال کیےجانے والا یہ اشتہارپہلی بار بھارت کو مہنگا پڑا۔

سوشل میڈیا پر بیشترصارفین نے کرکٹ میں ‘موقع موقع ‘ کی شتہیرکو غیرضروری بھی کہا جس کے بعد یہ اشتہار لکھنے والے مصطفیٰ رنگ والا کا کہنا ہے کہ اس کا مقصد صرف’ پاکستان اوربھارت کے درمیان’ کھیل کی جیت کا جشن منانا ‘تھا۔

مصطفیٰ کے مطابق 2015 میں اسے لکھنے کے بعد سے میں واقعی اب تک حیران ہوں کہ کس طرح اس آئیڈیا نے واضح طور پر ایک نیا موڑ لے لیا، اسکرپٹ میں ‘موقع موقع’ کا جملہ تب ڈالا گیا جب ڈائریکٹر سریش تروانی نے یہ پراجیکٹ سنبھالا۔

رائٹرنےمزید وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے شوٹ سے پہلے اس میں معمولی سی تبدیلی کی تھی ، مرکزی خیال پرسوالات اٹھانے والے ان اشتہارات کی پوری ‘ موقع سیریز دیکھیں ‘۔

انہوں نے کہا کہ، سیریز کادوسرا اشتہارجنوبی افریقہ کیخلاف میچ سے متعلق تھا جس میں بھارت کومذاق کا نشانہ بنایا گیا تھا، اس کے علاوہ ہم نے اسے بلا ضرورت حب الوطنی اجاگر کرتے مکالموں سےدوررکھا۔

مصطفیٰ نے ایک دلچسپ انکشاف کیا کہ 2015 میں بھارت کیخلاف میچ میں پاکستان کی جیت کی صورت میں اسٹار اسپورٹس کے پاس ایک اشتہار تیارتھا لیکن اسے نشرکیے جانے کی ضرورت پیش نہیں آئی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube