Friday, December 3, 2021  | 27 Rabiulakhir, 1443

شاداب خان نےمیچ سے قبل عاصم اظہرسے کیاکہاتھا؟

SAMAA | - Posted: Oct 26, 2021 | Last Updated: 1 month ago
Posted: Oct 26, 2021 | Last Updated: 1 month ago

پاک بھارت میچ ہواورسنسنی خیزی عروج پرنہ ہو ایساتوہونہیں سکتا، اور یہ محاذ آرائی صرف کھیل کے میدان تک ہی محدود نہیں رہتی بلکہ سوشل میڈیا پر بھی دونوں ممالک کے کرکٹ شائقین اپنی ٹیم کی حمایت میں اس پلیٹ فارم کو ہی پچ میں تبدیل کردیتے ہیں۔

یہ جوش وخروش عام افراد تک ہی محدود نہیں بلکہ معروف ستارے بھی اپنی پوری دلچسپی دکھاتے ہیں۔ ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت کیخلاف پاکستان کی شاندار فتح پرعاصم اظہرنے بھی جوش وخروش سے بھری ایک ویڈیو شیئرکرتے ہوئے بتایا کہ اس اہم ٹاکرے سے قبل شاداب خان نے ان سے کیا وعدہ کیا تھا۔

عاصم نے انسٹاگرام پرفہد مصطفیٰ، فیضان شیخ اوردیگرکے ہمراہ پورے جوش اور ولولے کے ساتھ ملی نغمہ ‘ دل دل پاکستان’ گاتے ہوئے ویڈیو شیئرکی اورگانے سے قبل بتایا کہ شاداب نے ان سے گرین شرٹس کی جیت کا وعدہ کیا تھا۔

گلوکارنے کیپشن میں لکھا، ‘میرے بھائی شاداب خان نے میچ سے پہلے جیت کا وعدہ کیا تھا، یہ گانا کھلاڑیوں اور پوری قوم کیلئے ‘۔

عاصم نے مداحوں کیلئے اپنی اور شاداب کی چیٹ کا اسکرین شاٹ بھی شیئرکیا جس میں شاداب میچ سے قبل ان سے رات کو گانا تیار کرکے رکھنے کا کہہ رہے ہیں۔

ٹی20ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے کا چوتھا میچ ایونٹ میں دونوں ٹیموں نے کل اپناپہلا میچ کھیلا۔ 20 اوورز میں بھارت کے151 رنز کےجواب میں اوپنرزبابر اعظم اور محمد رضوان نے 153رنز کی پارٹنرشپ کرتے ہوئے 17ویں اوورزکی پانچویں گیند پرہدف پورا کرکے دل جیت لیے۔

پاکستان اپنا اگلا سپر12 میچ منگل کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گا جس کے بعد جمعہ کو اس کا مقابلہ افغانستان سے ہوگا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube