Monday, December 6, 2021  | 30 Rabiulakhir, 1443

فلم ‘دل والے دلہنیا لے جائیں گے’ایک نئے انداز میں

SAMAA | - Posted: Oct 23, 2021 | Last Updated: 1 month ago
Posted: Oct 23, 2021 | Last Updated: 1 month ago

بالی ووڈ کی مشہور زمانہ فلم ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ پر یش راج فلمز نے میوزیکل تھیٹر بنانے کا اعلان کردیا۔

یش راج فلمز کی جانب سے انسٹاگرام پوسٹ میں تصدیق کی گئی کہ 26 سال بعد فلم ساز ادیتیا چوپڑا اپنے ڈائریکٹوریل ڈیبیو فلم کا میوزیکل تھیٹر تیار کریں گے۔

پوسٹ میں بتایا گیا کہ جس طرح ادیتیا چوپڑا نے ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ کے ہدایت کاری کی دنیا میں قدم رکھا تھا، اسی طرح وہ اپنی مقبول ترین فلم کے میوزیکل تھیٹر سے تھیٹر کی دنیا میں قدم رکھنے جا رہے ہیں۔

اس بار ادیتیا چوپڑا فلم کا میوزیکل تھیٹر ہندی کے بجائے انگریزی میں تیار کریں گے، جس کا نام ’کم فال ان لو‘ رکھا گیا ہے۔

پوسٹ میں واضح کیا گیا کہ ’کم فال ان لو‘ کی کہانی میوزک کے ذریعے پیش کی جائے گی اور اس کی میوزک امریکی اور بھارتی لکھاری و موسیقار مشترکہ طور پر تیار کریں گے۔

یش راج فلمز کے مطابق میوزیکل تھیٹر کی ابتدائیہ شاعری ایوارڈ نغمہ نگار نیل بینجمن لکھیں گی جب کہ تھیٹر کے گانوں کی میوزک بھارتی موسیقار وشال دادلانی اور شیکھر رجوانی ترتیب دیں گے۔

اس میوزیکل تھیٹر کا آغاز ستمبر 2022 میں ہوگا اور تھیٹر کو یش راج فلمز کے بینر تلے پیش کیا جائے گا۔

 

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube