Monday, December 6, 2021  | 30 Rabiulakhir, 1443

پال واکر کی بیٹی کی شادی میں اہم ذمہ داری کس نے لی؟

SAMAA | - Posted: Oct 23, 2021 | Last Updated: 1 month ago
Posted: Oct 23, 2021 | Last Updated: 1 month ago

اداکار پال واکر کی اکلوتی بیٹی کی شادی میں وین ڈیزل نے پال واکر کی کمی پوری کردی۔

میڈو واکر نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام کے ذریعے اپنی شادی کا اعلان کیا، انہوں نے اداکار بوائے فرینڈ لوئس تھورنٹن ایلن سے شادی کی۔ شادی کی تقریب میں فاسٹ اینڈ دی فیوریس کے اداکاروں نے بھی شرکت کی۔

وین ڈیزل کسی ایونٹ میں پال واکر کو نہیں بھولے یہی وجہ ہے کہ ان کی بیٹی کی شادی میں وین ڈیزل نے میڈو واکر کا ہاتھ تھاما اوراسٹیج تک لے گئے۔

یادرہے سال 2013میں فلم کے ساتویں حصے کی تیاریاں ابھی جاری تھیں کہ 30نومبر کو پال واکر لاس اینجلس میں 40برس کی عمر میں ایک کار حادثے کا شکار ہو کر موقع پر دم توڑ گئے تھے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube