Monday, December 6, 2021  | 30 Rabiulakhir, 1443

بیٹےکی گرفتاری سےپریشان شاہ رخ کووقارذکاءکامشورہ

SAMAA | - Posted: Oct 23, 2021 | Last Updated: 1 month ago
Posted: Oct 23, 2021 | Last Updated: 1 month ago

شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی منشیات کیس میں گرفتاری کیخلاف پاکستانی سیلیبرٹیز بھی اداکار کی حمایت میں اٹھ کھڑی ہوئی ہیں۔

سوشل ایکٹوسٹ اور ٹی وی میزبان وقار ذکاء نے شاہ رخ خان کو سپورٹ کرتے ہوئے انہیں فیملی سمیت پاکستان منتقل ہونے کا مشورہ دے دیا۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پروقار ذکاء نے شاہ رخ کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا، ‘ سر، بھارت چھوڑ کراپنے اہل خانہ کے ساتھ پاکستان منتقل ہوجائیں، نریندرمودی کی حکومت آپ کے ساتھ کیا کررہی ہے، میں شاہ رخ خان کے ساتھ کھڑا ہوں’۔

فی الحال وقار ذکاء کی اس پیشکش کا شاہ رخ کی جانب سے کوئی جواب سامنے نہیں آیا ۔

وقار ذکاء سے قبل ڈرامہ سیریل ‘خدا اور محبت’ کے پہلے دوسیزنزسے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ سعدیہ خان اور سینیئرآرٹسٹ سیمی راحیل بھی شاہ رخ کے ساتھ یکجہتی کااظہار کرچکی ہیں۔

سعدیہ خان نے انسٹا اسٹوریزمیں لکھا تھا کہ گندی سیاست میں آریان کو گھسیٹا جارہا ہے۔ بغیر کسی شواہد کے اسے جیل میں رکھنا سمجھ سے باہر ہے۔ اداکارہ نے ہیش ٹیگز میں’ آریان کو رہا کرو اور ‘ہم شاہ رخ کے ساتھ ہیں’ کا استعمال کیا تھا۔

سیمی راحیل کا کہنا تھا کہ شاہ رخ خان کے بیٹے کا مسلمان ہونا ہی اس کا جرم ہے۔

شاہ رخ خان کے بیٹے کو بھارتی نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے ہفتہ2 اکتوبرکی شب خفیہ اطلاع پرممبئی کی بندرگاہ پرکروز شپ میں ہونے والی پارٹی پرچھاپے کے دوران گرفتار کیا تھا۔

آریان جمعہ 8 اکتوبرسے آرتھرروڈ جیل میں قید ہیں جہاں سے بعد ازاں انہیں مزید سیکیورٹی کے ساتھ خصوصی بیرک میں منتقل کیا گیا تھا۔ بدھ کے روز، آریان خان کو ضمانت دینے سے انکارکرتے ہوئے جوڈیشل ریمانڈ میں 30 اکتوبر تک توسیع کی گئی تھی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube