Tuesday, November 30, 2021  | 24 Rabiulakhir, 1443

عثمان مختارکی شادی کی تقریبات کاآغاز، تصاویراورویڈیوزوائرل

SAMAA | - Posted: Oct 21, 2021 | Last Updated: 1 month ago
Posted: Oct 21, 2021 | Last Updated: 1 month ago

مارچ 2021 میں نکاح کے بندھن میں بندھنے والے اداکارعثمان مختارکی شادی کی تقریبات کا آغازہوگیا ہے۔

عثمان اوران کی نصف بہتر زونیرہ انعام خان کی تقریب مایوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں جسے ان کے مداح خوب پسند کررہے ہیں۔

دلہا اور دلہن نے تقریب کیلئے ملتے جلتے لباس کا انتخاب کیا، عثمان لیمن کرتے کے ساتھ شال جبکہ زنیرہلانگ فراک میں ملبوس ہیں۔

مختلف رسومات کے دوران عثمان اور زنیرہ کے چہرے پر ابٹن بھی لگا دیکھاجاسکتا ہے۔

دونوں نے خوشگوار موڈ میں ایک ساتھ بیٹھے ہوئے تصاویرکیلئے پوز بھی دیے۔

عثمان یا زنیرہ کی جانب سے فی الحال انسٹاگرام پرتصاویریاویڈیوز شیئرنہیں کی گئی ہیں۔

عثمان مختار نے رواں سال 31 مارچ کو سادہ تقریب میں نکاح کیا تھا اور انسٹا پردلکش تصویریں شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو خوشخبری سنائی تھی۔


اداکارکا کہناتھا کہ کرونا وائرس کے باعث سماجی فاصلے کو مد نظر رکھتے ہوئے نکاح کی چھوٹی سی تقریب رکھی گئی ہے ۔

عثمان مختار اس بار کبریٰ خان کی شادی کروائیں گے

اپنی اہلیہ کیلئے جذبات کااظہار کرتے ہوئے عثمان نے لکھا تھا، زونیرہ انعام خان مجھے اس دنیا کا خوش قسمت انسان بنانے کے لئے آپ کا شکریہ۔ میں نے کبھی ایسی خوشی محسوس نہیں کی تھی، آپ میرے ساتھ اچھے برے وقت میں کھڑی رہیں اورمجھے سپورٹ کیا’۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube