Sunday, November 28, 2021  | 22 Rabiulakhir, 1443

ناکام عاشق ڈرامہ ’خدا اورمحبت‘ سےمتاثر ہوکر ملنگ بن گیا

SAMAA | - Posted: Oct 20, 2021 | Last Updated: 1 month ago
Posted: Oct 20, 2021 | Last Updated: 1 month ago

ان دنوں مشہور ڈرامہ سیریل خدا اور محبت سے متاثر ہوکر ایک نوجوان نے بھی اپنی محبت حاصل کرنے کیلئے جوگی کا روپ دھار لیا۔

اردو پوائنٹ کی رپورٹ کے مطابق عظیم اللہ قریشی نامی لڑکا ملتان کا ریہائشی ہے جبکہ میٹرک کا طالبعلم اور ایک کاسمیٹکس شاپ کا مالک ہے، یہ ہر جمعہ کے روز حضرت شاہ شمس تبریز کے مزار پر آ کر بیٹھ جاتا ہے اور اپنی محبت کی یاد میں گم ہوکر تسبیح پڑھتا رہتا ہے کہ جس طرح ڈرامے خدا اور محبت کے کردار فرہاد کو اس کی محبت کا دیدار کروا دیا اسے بھی یوں ہی ملوا دے۔

عظیم کا کہنا ہے کہ وہ اور اس کی محبت اسکول ساتھ پڑھتے تھے مگر اس نے میرے ساتھ بیوفائی کی اور شادی کر کے کسی اور کے ساتھ ہمیشہ کیلئے چلی گئی مگر میں نے اس کے ساتھ عشق کیا اب تو میں تب ہی اس مزار سے اٹھوں گا جب وہ مجھے مل جائے گی۔

دلچسپ بات یہ تھی کہ وہ ہاتھ میں ڈرامہ سیریل خدا اور محبت کی تصویر لیے پھرتا ہے اور اس میں فیروز خان کی جگہ اپنی تصویر اور اس میں اپنی محبت کی تصویر نہیں لگائی بلکہ اقراعزیز کی ہی تصویر رہنے دی ہے۔اس حوالے سے اس نے کہا کہ میں نے اقرا عزیز کی تصویر اس لیے رہنے دی تاکہ میری محبت بدنام نہ ہو

عظیم نے بتایا کہ میں تو محبت میں بھی فیل ہوا اور پیپروں میں بھی کیونکہ میٹرک میں کچھ پیپرز میں فیل ہوا اور میری محبت پاس ہو گئی۔

اس کا مزید کہنا تھا کہ میں ہمیشہ ہی یہاں اس کے انتظار میں بیٹھنے کو تیار ہوں، اگر فیرو خان کو اسکی محبت مل گئی تو مجھے بھی مل جائے گی اور اگر نہ ملی تو محبت میں یہاں ہی بیٹھا رہوں گا۔

واضح رہے کہ ڈرامہ خدا اور محبت کے تیسرے سیزن میں اداکار فیروز خان نے فرہاد کا کردار ادا کیا ہے جو محبت میں ناکام ہوکر ایک مزار کا ملنگ بن جاتا ہے ۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube