Friday, December 3, 2021  | 27 Rabiulakhir, 1443

بارہ ربیع الاوّل پردلیرمہندی کاخصوصی نعتیہ کلام

SAMAA | - Posted: Oct 20, 2021 | Last Updated: 1 month ago
Posted: Oct 20, 2021 | Last Updated: 1 month ago

بھارتی فلم انڈسٹری کے بھنگڑا کنگ دلیرمہندی نے 12 ربیع الاوّل کے مبارک موقع پرحضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کو نذرانہ عقیدت پیش کیا ہے۔

گلوکار نے حضور اکرم ﷺ کیلئے 12 ربیع الاول کی مناسبت سے انسٹاگرام اور یوٹیوب پرخصوصی نعتیہ کلام جاری کیا جو سوشل میڈیا پرتیزی سے وائرل ہورہا ہے۔

دلیرمہندی نے ایک منٹ 52 سیکنڈزپرمشتمل ویڈیوکا آغازمہندرسنگھ کے مقبول شعرسے کیا، ‘عشق ہوجائے کسی سے کوئی چارہ تو نہیں، صرف مسلمانوں کو محمدﷺ پراجارہ تو نہیں’۔

گلوکار نے کیپشن میں سب کو عید میلادالنبی اورربیع الاول کی مبارکباد پیش کی۔

بین المذاہب ہم آہنگی کو سراہتے ہوئے دلیر مہندی کے مداحوں نے اس نعتیہ کلام کو بیحد پسند کیا۔

دلیر مہندی معروف بھارتی گلوکارمیکا سنگھ کے بڑے بھائی ہیں،سال 1995 میں ان کے پہلے میوزک البم ‘بولو تارا را را’ نے بھارت کے ساتھ ساتھ پاکستان میں بھی یکساں مقبولیت حاصل کی تھی۔

اگست 1967 میں پٹںہ میں پیدا ہونے والے دلیرمہندی کا اصل نام دلیرسنگھ ہے۔ بطور گلوکار ، نغمہ نگار، مصنف اورریکارڈ پروڈیوسر اپنی پہچان بنانے والے دلیر مہندی نے بھنگڑا کو دنیا بھرمیں مقبول بنانے کے ساتھ ساتھ بھارتی پاپ میوزک میں بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔

پاکستان میں بھی دلیرمہندی کی شخصیت اور ان کے گانوں کو بےحد پسند کیا جاتا ہے، جبکہ خود دلیرمہندی بھی وقتا بوقتا پاکستانی گلوکاروں کی صلاحیتوں کے معترف نظرآتے ہیں۔

علی پرویزمہندی اورمیشا شفیع کا ‘گل سُن’ دلیرمہندی کو بھاگیا

گزشتہ سال دسمبر میں کوک اسٹوڈیو سیزن 2020 کی دوسری قسط کے گانے ‘گل سُن ڈھولا’ سن کر بھارتی گلوکار نے علی پرویزمہندی اورمیشا شفیع کیلئے خصوصی ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے انہیں بیحد سراہا تھا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube